سشما سنگھ (ضد ابہام)
سشما سنگھ سے مراد حسب ذیل شخصیتیں ہو سکتی ہیں:
- سشما سنگھ (نشانہ باز): یہ ایک پیشہ ور بھارتی نشانے باز ہے۔ وہ 25 میٹر کے نشانے بازی کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔ وہ جسپال رانا کی چھوٹی بہن اور بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما راجناتھ سنگھ کی بہو ہے۔ وہ 25 میٹر کے نشانے بازی کے مقابلوں میں 2002ء سے 2003ء کے بیچ قومی ریکارڈ رکھتی تھی۔ وہ 2006ء دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے چکی ہے جو ملبورن میں منعقد ہوئے۔ وہ ان مقابلوں میں 25 میٹر کے نشانے بازی کے زمرے میں سروجا کماری جھوٹھو کی جوڑی دار کے طور پر سونے کا تمغا جیت چکی ہے۔
- سشما سنگھ (آئی اے ایس): (پیدائش: 22 مئی، 1949ء) بھارت کی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر رہ چکی ہیں۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی بھارت کی دوسری خاتون ہیں۔ وہ کئی دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز ہو چکی ہے۔