سعید نقوی

پاکستانی مصنف، مترجم اور شاعر

ڈاکٹر سعید نقوی امریکا میں مقیم نامور پاکستانی مصنف، مترجم اور شاعر ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ طبی معالج ہیں[1] ۔

سعید نقوی
پیدائش19 جنوری 1959(1959-01-19)
کراچی، پاکستان
پیشہادب، طب
شہریتپاکستان کا پرچم پاکستانی امریکی
تعلیمایم بی بی ایس
مادر علمیلیاقت میڈیکل کالج، سندھ، ویلز یونیورسٹی،برطانیہ
اصنافناول نگاری، افسانہ نگاری، ترجمہ نگاری ، شاعری
نمایاں کامتراجم و افسانے
اہم اعزازاتخواجہ احمد عباس ایوارڈ


حالاتِ زندگی ترمیم

سید سعید اختر نقوی المعروف سعید نقوی 19 جنوری 1959 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔پیشے کے اعتبار سے وہ ڈاکٹر ہیں اور اہلِ خانہ سمیت امریکا کے شہر نیو یارک میں رہتے ہیں۔ڈاکٹر سعید نقوی کے اجداد کا تعلق فتح پور انڈیا سے تھا اور 1952 میں ان کے والد سید سکندر اختر نقوی انڈیا سے ہجرت کر کے پاکستان آئے ۔ کراچی میں بطور ڈرافٹ مین سرکاری تعیناتی حیدرآباد سندھ میں ہوئی۔لہذا ان کا گھرانہ 1960 میں حیدرآباد سندھ منتقل ہو گیا ۔ سعیدنقوی سات بہن بھائی ہیں ۔ تین بھائی اور چار بہنیں۔سعید نقوی کانمبر بہن بھائیوں میں دوسرا ہے۔سعید نقوی کے والد اور دادا کو بھی شاعری سے شغف تھا۔والد کتاب دوست تھے لہذا بچپن سے ہی سعید نقوی نے گھر میں کتابوں کا ایک سمندر دیکھا ۔ والد کی شدید خواہش تھی کہ بچے پڑھ لکھ کر کسی مقام پر پہنچیں ۔ لہذا ان کی تعلیم کے لیے بہت تگ و دو کی۔سعید نقوی نے بچپن سے ہی پڑھائی میں بہت اچھے تھے اور کلاس میں ہمیشہ پوزیشن حاصل کی ۔ وہ اپنے والد کے ازحد ممنون ہیں کہ انھوں نے اولاد کو بہترین تعلیم دلوائی۔بچپن سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں رہے ۔ کتاب دوستی ورثے میں ملی۔لہذامیٹرک تک منٹو اور عصمت چغتائی کو پڑھ چکے تھے ۔

اعلیٰ تعلیم اور ملازمت ترمیم

شادی کے بعد سعید نقوی نے دو سال کراچی میں لیاقت میڈیکل میں نیوکلئیر میڈیسن Nuclear Medicine کے شعبہ میں اٹامک انرجی کمیشن میں کام کیا۔اسی سال 1984 میں شادی بھی ہوئی۔شادی کے بعد 1986میں وہ باہر چلے گئے۔انھوں نے ملازمت کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سفر کیے اور وہاں کچھ دیر رہنا بھی پڑا۔ایران،سعودی عرب،آئر لینڈبھی گئے۔ویلز Wales میں جلدی بیماریوں میں ڈپلوما کیا۔ انگلینڈ میں بھی کئی سال کام کیا۔1990 میں جب انگلینڈ گئے تو وہاں تقریبا 5 سال تک کام کیا۔انگلینڈ سے میڈیسن کی MRCP ہوئی ۔ پھر وہاں سے وہ امریکا چلے گئے۔وہ آج کل امریکا میں Internal Medicine میں Medical Director کے طور پر ایک ہیلتھ کئیر کمپنی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

تصانیف ترمیم

افسانہ نگاری ترمیم

  1. نامہ بر(افسانوی مجموعہ)[2]
  2. دوسرا رخ (افسانوی مجموعہ)[3]
  3. ٹک ٹک دیدم(افسانوی مجموعہ)
  4. ڈھائی خانے کی چال(افسانوی مجموعہ)
  5. مغرب میں اردو افسانہ (تحقیق و ترتیب)

شاعری ترمیم

  1. دامِ خیال(شعری مجموعہ)

ناول نگاری ترمیم

  1. گرداب (ناول)
  2. بارش سے پہلے(ناول)[4]

انگریزی سے تراجم ترمیم

نمبر شمار کتاب کا نام ماخذ
1 منگل والے لوگ (ناول) Mitch Albom کی کتاب Tuesdays with Morrie کا اردو ترجمہ
2 سکوت (عالمی ادب سے افسانوں کا انتخاب )[5]
3 یادِ مفارقت (ناول) تنزانیہ کے ادیب Abdulrazak Gurnah کے ناول Memory of Departure کا اردو ترجمہ[6]
4 جینیات کی ان کہی تاریخ (نان فکشن) بھارتی امریکی ڈاکٹر Siddhartha Mukherjee کی کتاب The Gene: An Intimate History کا اردو ترجمہ[7]
5 فریبِ نظر ( عالمی ادب سے انتخاب )
6 اسٹونز (ناول) امریکی ادیب جان ولیمز کے ناول اسٹونر (Stoner) کا اردو ترجمہ
7 مستقبل کی تاریخ (نان فکشن) یووال نوح ہراری کی کتاب ہومو ڈیوس-مستقبل کی ایک مختصر تاریخ (Homo Deus: A Brief History of Tomorrow) کا اردو ترجمہ[8]
8 بندہ بشر (نان فکشن) یووال نوح ہراری کی کتاب بنی نوع انسان کی مختصر تاریخ (Sapiens: A Brief History of Humankind) کا اردو ترجمہ[9]
9 دلاری ( ناول) ٹونی موریسن کے ناول Beloved کا اردو ترجمہ[10]
10 دو نیم اپریل ( ناول) البانیا کے مشہور ادیب اسماعیل کدارے کے ناول Broken April کا اردو ترجمہ[11]
11 اشتعال کی فصل( ناول) نامور امریکی ادیب جان اسٹینبک کے ناول The Grapes of Wrath کا اردو ترجمہ[12]
12 انڈیا کا ایک سفر( ناول) نامور انگریز ناول نگار E. M. Forster کے ناول A Passage to India کا اردو ترجمہ[13]
13 وجود کی ناقابلِ برداشت لطافت( ناول) چیکو سلوواکیہ کے مشہور ادیب Milan Kundera کے ناول The Unbearable Lightness of Being کا اردو ترجمہ[14]

بچوں کے ادب سے تراجم ترمیم

  • بوائے
  • چاکی اور دریا
  • ننھا شہزادہ

اردو سے انگریزی ترجمہ ترمیم

In Search of Butterflies ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( منتخب ہم عصر اردو افسانے)[15]

تحریروں پر تحقیقی مقالات ترمیم

ڈاکٹر سعید نقوی کے افسانوں اور تراجم پر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے متعدد بارایم فل کا کام کیا۔ان میں پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج سحرش عباس اور گجرات یونیورسٹی کی رابعہ شہزادی نے انگریزی میں ایم فل کیا، جس میں سعید نقوی اور عمر میمن کے اردو اے انگریزی تراجم پر مقالہ لکھا ہے۔

نمونۂ کلام ترمیم

غزل کے اشعار

دامن میں بھرکے سود و زیاں آگیا ہوں میںآخر بڑھا کے دل کی دکاں آگیا ہوں میں
گلیاں شجر وہ کچے مکاں تو وہیں رہےمٹی سے لے کے اپنا نشاں آگیا ہوں میں
بھیجا گیا زمین پر میں نائب خداسر پہ اٹھاۓ کوہ گراں آگیا ہوں میں
اک ہم سفر کا ساتھ نبھاتے ہوۓ سعیدؔ
جانا کہاں تھا اور کہاں آگیا ہوں میں

پکاسو کا مشورہ

میں نے کل پکاسو کی

یہ مصوری دیکھی

ہونٹ جس میں کالے تھے

اور جس کے سینے پر

آنکھ بھی بنی دیکھی

شاید اک مصور کو

یہ پیام دینا تھا

آدمی بنانے میں

احتیاط لازم ہے

کالا موتیا

آج ایک کالے کا مرسڈیز میں دیکھا

دل میں وسوسے جاگے

ڈرگز کا یہ پیسہ ہے؟

عورتوں کی دلالی؟

یا ہے بینک کا ڈاکو

ہو نہ ہو یہ گاڑی بھی پر کرکے لایا ہے!

اس دھیان میں میرا

پاؤں اس طرح الجھا

مرسڈیز سر پہ تھی

موت سامنے رقصاں

میرا سر بچانے کو

مرسڈیز والے نے

اپنی گاڑی دے ماری

راستے کے کھمبے سے

سر مرا سلامت تھا

مرسڈیز چکناچور

کالے نے سلاست سے

میری خیریت پوچھی

میرے منہ سے یہ نکلا

میری آنکھوں میں بھائی

موتیا ہے کالا سا

ایوارڈز ترمیم

سعید نقوی اپنی منفرد افسانہ نویسی اور ترجمہ نگاری کے باعث سال 2015 میں پہلا خواجہ احمد عباس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://bio-bibliography.com/authors/view/9410
  2. https://www.rekhta.org/ebooks/nama-bar-syed-saeed-naqvi-ebooks?lang=ur
  3. https://www.rekhta.org/ebooks/dosra-rukh-syed-saeed-naqvi-ebooks?lang=ur
  4. https://www.urdupoint.com/pakistan/news/islamabad/national-news/live-news-1132824.html
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 17 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020 
  6. https://readings.com.pk/pages/BookDetails.aspx?BookID=457413
  7. https://www.rekhta.org/ebooks/jeeniyat-ki-ankahi-tareekh-siddharta-mukharji-ebooks?lang=ur
  8. https://www.bookcorner.com.pk/book/mustaqbil-ki-tarikh-home-deus
  9. https://www.bookcorner.com.pk/book/banda-bashar-sapiens[مردہ ربط]
  10. https://www.bookcorner.com.pk/book/dulari
  11. https://www.bookcorner.com.pk/book/do-neem-april
  12. https://web.facebook.com/photo?fbid=10157387803896157&set=pcb.10157387804156157
  13. https://web.facebook.com/photo?fbid=3424227394347341&set=gm.3115207685376410
  14. https://web.facebook.com/photo?fbid=3443969779039769&set=gm.3121431404754038
  15. https://oup.com.pk/in-search-of-butterflies.html