شلاجیت ، سلاجیت کو انگریزی میں Shilajit، عربی میں شیلاجیت[مردہ ربط] کے نام سے  جانا جاتا ہے۔

فائل:Salajeet.jpg
سلاجیت

سلاجیت[مردہ ربط] بلتستان میں پایا جانے والا سیال مادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ افغانستان میں بدخشان اور سینٹرل ایشیا میں التائی کے پہاڑوں سے بھی نکالا جاتا ہے۔ یہ جنوبی امریکا کے ملک چلی کے پہاڑوں میں بھی پایا جاتا ہے۔
قدیم بلتی معالجوں امچیوں نے اس سیال مادہ کے کئی طبی فوائد بیان کیے ہیں جن میں ہڈیوں کی کمزوری، جسمانی کمزوری۔ اور نامردانگی وغیرہ شامل ہیں۔ آیورویدک دوا رسایانا میں سلاجیت موجود ہوتا ہے۔ سلاجیت کا ایک اہم جز Fulvic acid ہوتا ہے۔[1]
سلاجیت شمالی پاکستان بالخصوص نگر، چترال اور کالاش جسے زمانہ قدیم میں کافرستان بھی کہا جاتا تھا، کے پہاڑوں سے نکلنے والا ایک مادہ ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل چاکلیٹ کی طرح ہوتا ہے۔  سلاجیت[مردہ ربط] کو بلتی زبان میں ’’برق لجونگ‘‘ کہا جاتا ہے جس کے معانی پہاڑوں کا پسینہ[مردہ ربط] ہے۔ سلاجیت کو کھوار چترالی زبان میں زومو آشرو یعنی پہاڑ کا آنسو کہا جاتا ہے کھوار زبان میں آشرو آنسو کو کہا جاتا ہے لفظ آشرو پنجابی زبان کے لفظ آتھرو سے بنا ہے اور تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ چترالی زبان کھوار میں بھی مستعمل ہے۔ سلاجیت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے اور جسم کو گرمائش دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ عموما یہ مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم


  • کھوار اردو لغت، رحمت عزیز چترالی، کھوار اکیڈمی، زومو آشرو (سلاجیت[مردہ ربط]) سے اقتباس