سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد

سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد المعروف نیلی مسجد ملائیشیا کے شہر شاہ عالم کی ایک مسجد ہے۔ یہ ملائشیا کی سب سے بڑی اور استقلال مسجد، جکارتہ، انڈونیشیا کے بعد جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ مسجد کی سب سے اہم خصوصیت اس کا سفید دھاریوں کا حامل نیلا گنبد ہے، جس کی وجہ سے یہ نیلی مسجد بھی کہلاتی ہے۔ یہ دنیا بھر کی مساجد کے بڑے گنبدوں میں سے ایک ہے۔ مسجد کے چاروں کونوں پر بلند مینار قائم ہیں جن میں سے ہر مینار کی بلندی 460 فٹ ہے۔ یہ ملائشیا کی واحد مسجد ہے جس کے چار مینار ہیں۔ دار البیضاء، مراکش میں مسجد حسن ثانی کے قیام تک اس مسجد کے میناروں کو دنیا کے سب سے بلند مینار ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اس کا اندراج بھی تھا۔ اس مسجد کی تعمیر کا حکم 14 فروری 1974ء کو سلطان صلاح الدین عبد العزیز نے اس وقت دیا جب انھوں نے شاہ عالم کو ریاست سلنگور کا نیا دار الحکومت قرار دیا۔ مسجد کی تعمیر 11 مارچ 1988ء کو مکمل ہوئی۔ اس میں 16 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد
Masjid Sultan Salahuddin Abdul Aziz
مسجد سلطان صلاح الدين عبدالعزيز
تمن تاسک شاہ عالم سے سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد کا ایک منظر
بنیادی معلومات
ریاستسلانگر، ایس ای کے 14
علاقہپیننسولر ملائشیا
ملکملائیشیا
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیراسلامی
تفصیلات
گنجائش24,000[1]
گنبد کی اونچائی (خارجی)106.7 میٹر
گنبد کا قطر (خارجی)51.2 میٹر
مینار4
مینار کی بلندی142.3 میٹر
موادکنکریٹ، سٹیل، ایلومینیم، ٹمبر، شیشہ وغیرہ

متعلقہ مضامین

ترمیم

سلطان احمد مسجد ترکی کی مسجد جو نیلی مسجد کے نام سے معروف ہے

  1. "نیلی مسجد (سلطان صلاح الدین عبد العزیز مسجد)"۔ ملائشیا کی وزارت Tourism-VirtualMalaysia.com۔ 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2011