سلطنت کا عروج
سلطنت کا عروج، ترک فلمی دنیا کا ایک تاریخی ویب ڈراما (سیریل) جو سلطنت عثمانیہ اور اس کے نامور سلطان محمد فاتح پر بنایا گیا ہے۔ اس سیریل میں فتح قسطنطنیہ کی کہانی دکھائی گئی ہے۔[1] اس کا پہلا دور (سیزن) 6 قسطوں پر مشتمل ہے۔ اس ڈراما کی ہدایت کاری امرہ شاہین نے کی ہے اور اس کو کیلی میک فیرسن نے لکھا ہے۔ یہ سیریز 24 جنوری 2020ء کو نیٹ فلیکس پر ناظرین کے لیے پیش گئی۔[2] اس کے مرکزی اداکار جَم یگیت اوزوم اوعلٰی اور توماسو باسلی ہیں۔
سلطنت کا عروج | |
---|---|
پوسٹر | |
نوعیت | ڈاکومنٹری ڈراما |
تحریر |
|
ہدایات | امرہ شاہین |
نمایاں اداکار | |
متن |
|
نشر | ترکی |
زبان |
|
تعدادِ دور | 1 |
اقساط | 6 |
تیاری | |
فلم ساز |
|
مدیر |
|
مقام | استنبول |
دورانیہ | 45 منٹ |
پروڈکشن ادارہ |
|
تقسیم کار | نیٹ فلکس |
نشریات | |
چینل | نیٹ فلکس |
تصویری قسم | 4 کے (ایچ ڈی) |
24 جنوری 2020ء |
مرکزی کہانی
ترمیماس سیریز کے پہلے سیزن میں تاریخی دستاویزات کے ساتھ فتح قسطنطنیہ کی کہانی بتائی گئی ہے، جس میں عثمانی سلطان محمد فاتح کی تخت نشینی، ان کی شجاعت و بہادری اور اجداد کی موروثی قابلیت کو دکھایا گیا ہے اور سب سے اہم اور ڈرامے کی بنیادی تاریخی کہانی، بازنطینی سلطنت کے سیاسی و روحانی مرکز قسطنطنیہ پر قبضہ کرنے کا سلطان محمد فاتح کا جنون، اس کے لیے ہر طرح کی ممکنہ کوشش اور بالآخر رومی فوجوں کو شکست دے کر اس عظیم الشان سلطنت کے دار الحکومت کو فتح کرنے کی کہانی بالتفصیل دکھائی گئی ہے۔
اردو ترجمہ
ترمیماس ڈراما کا اردو ترجمہ ٹیلیوستان نے کیا ہے۔[3] اور اس ڈراما کی اردو و ہندی ڈبنگ بھی ہوئی ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ارخان طان (12 دسمبر 2019)۔ "Netflix'in Yeni Belgesel Dizisi Rise of Empires: Ottoman" (بزبان ترکی)۔ فِلم لورز۔ 12 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2019
- ↑ "Rise of Empires: Ottoman ne zaman başlayacak? Rise of Empires: Ottoman oyuncuları"۔ حُریت (بزبان ترکی)۔ 12 دسمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2019
- ↑ ڈیلی موشن پر اردو متن میں ڈراما
- ↑ سلطنت کا عروج (اردو ڈاؤنلوڈ)[مردہ ربط]