سلمیٰ صدیقی
ہندوستانی ناول نگار
سلمیٰ صدیقی (ولادت: 18 جون 1931ء - وفات: 13 فروری 2017ء) ایک ہندوستانی ناول نگار اور ترقی پسند مصنفین تحریک کی ممتاز رکن تھیں۔
سلمیٰ صدیقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 18 جون 1931ء |
تاریخ وفات | 13 فروری 2017ء (86 سال) |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | krishen chander |
عملی زندگی | |
پیشہ | ناول نگار |
تحریک | ترقی پسند تحریک |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمسلمیٰ صدیقی کی ولادت 18 جون 1931ء کو بھارت کے شہر وارانسی میں ہوئی۔ ان کے والد راشد احمد صدیقی ماہر تعلیم اور پروفیسر تھے۔[1] سلمیٰ صدیقی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو کی تعلیم حاصل کی اور ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں پڑھانا شروع کیا۔[2]
سلمیٰ صدیقی کی پہلی شادی کچھ وجوہات کی وجہ سے جلد ختم ہوئی[2] اور دوسری شادی انھوں نے 1957ء میں نینی تال میں کرشن چندر سے کی۔ 1962ء میں دونوں نے بمبئی سکونت اختیار کی۔[1]
بھارتی گیت کار اور منظر نویس، کوثر منیر، سلمیٰ صدیقی کی نواسی ہیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Kartikey Sehgal (24 مئی 2009)۔ "Playing host to EM Forster and Majrooh Sultanpuri"۔ DNA India۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2017
- ^ ا ب رخشندہ جلیل (14 فروری 2017)۔ "Salma Siddiqui, the Last of the Bombay Progressive Writers, Passes Away"۔ دی وائر (بھارت)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2017
- ↑ Akshay Manwani (12 اپریل 2016)۔ "Kausar Munir: 'I don't like to be bracketed, in life or in anything else'"۔ دی وائر (بھارت)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2017