سماچار درپن

بنگالی اخبار

سماچار درپن (انگریزی: Samachar Darpan، بنگالی= সমাচার দর্পণ)، برطانوی ہندوستان کا بنگالی زبان میں نکلنے والا ایک ہفت روزہ اخبار تھا جسے بپتست مشنری سوسائٹی نے 23 مئی 1818ء[1] میں بپتس مشن پریس سیرام پور سے جاری کیا۔ اس کے ایڈیٹربپتست مشن کے ممتاز شخص جان کلارک مارش مین تھے۔ اس اخبار میں نا صرف مسیحی مذہب کے حق میں مضامین چھپتے تھے بلکہ سارے صوبہ بنگال کی خبریں بھی شائع ہوتی تھیں اور حکومت اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھتی تھی۔ اس اخبار کو ایک طرف بڑے بڑے سرکاری افسر خریدتے تھے، دوسری طرف ممتاز بنگالی شخصیات بھی اس کی سرپرستی کرتے تھے، کیوں کہ انگریزی سے ناواقف لوگوں کے لیے خبریں حاصل کرنے کا یہی ایک ذریعہ تھا۔ یہ اخبار 1840ء تک جاری رہا۔[2]

سماچار درپن
Samachar Darpan
সমাচার দর্পণ
سماچار درپن کا 1838ء کے شمارے کا سر ورق
قسمہفت روزہ
ہیئتبراڈشیٹ
مالکبپتست مشنری سوسائٹی
ناشربپتست مشنری سوسائٹی
مدیرجان کلارک مارش مین
آغاز23 مئی، 1818ء
زبانبنگالی
اختتام1840ء
صدر دفترسیرام پور بپتست مشن پریس، سیرام پور، بنگال
ساتھی اخباراتاخبار سیرام پور

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 25
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 54