اخبار سیرام پور
اخبار سیرام پور بھارتی ریاست مغربی بنگال کے سیرام پور (ہگلی کے قریب) کے مسیحی مشنریوں کا فارسی اخبار ہے جو 1826ء میں جاری ہوا۔ حکومت ایک روپیہ فی کاپی کے حساب سے اس کی 120 کاپیاں خریدتی تھی۔ یہ کاپیاں اعلٰی حکام اور دہلی، آگرہ، بنارس اور کلکتہ کے کالجوں اور مدرسوں کو بھیجی جاتی تھیں۔ دو سال بعد سرکاری امداد بند ہونے پر یہ اخبار بند ہو گیا۔ اس سے قبل 1818ء میں سیرام پور کے مشنری ڈگ ورسانہ اور سماچار درپن دوبنگالی اخبار شائع کرچکے تھے۔ 28 مارچ 1822ء کو سماچار درپن کا فارسی ایڈیشن جام جہاں نما کے نام سے جاری کیا گیا۔