سمہ بن اجی

کتاب سموئیل، کتاب تواریخ اور کتاب پیدائش میں مذکور شخصیت

سمہ (انگریزی: Shammah؛ عبرانی: שַׁמָּה‎؛ مطلب: ”خدا ہمارے ساتھ ہے۔“) ایک شخصیت کا نام ہے جس کا ذکر عبرانی بائبل میں کیا گیا ہے۔ یہ اجی ہراری کا بیٹا تھا اور جو داؤد کے سورماؤں میں سے ایک تھا۔ جس کا ذکر کتاب سموئیل دوم میں آیا ہے:

داؤد کے سورماؤں میں سے ایک۔”سمہ“
بعد اُس کے ہراری(قبیلہ کا) اجی کا بَیٹا سمّہ تھا اور فِلستِیوں نے اُس قطعۂِ زمِین کے پاس جو مسُور کے پیڑوں سے بھرا تھا جمع ہو کر دَل باندھ لِیا تھا اور لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگ گئے تھے۔ لیکن اُس نے اُس قطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُس کو بچایا اور فِلستِیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح کرائی۔[1]

دوسرا ذکر کتاب تواریخ میں سمعہ کی بجائے سموت کے نام سے آیا ہے:

وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُ دنے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔ اور لشکروں میں سُورما یہ تھے ۔ یُوآ ب کا بھائی عسا ہیل اور بَیت لحمی دودو کا بَیٹا الحنا ن۔اور سمّوت ہروُری (سمہ ہراری)۔ خلس فلونی۔[2]

دوسرا ذکر بھی کتاب تواریخ اول میں سمعہ کی بجائے ”سمہوت“ کے نام سے آیا ہے جو سال کے چوتھے مہِینے میں مملکت اسرائیل کے بادشاہ داؤد کی فوج میں کمانڈر کے طور پر خدمات سر انجام دیتا تھا:

اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے ۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُو ت اِزراخی(سمہ ہراری) تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔[3]

سمہ یا سموت یا سمہوت کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ جب فلستیوں کی فوج سے بنی اسرائیلی فوج شکست کھا رہی تھی تو تب تمام بنی اسرائیل فرار ہو گئے تھے۔ اس وقت سمعہ بن اجی نے دال کے پہاڑ کے مقام پر مقابلہ کرتے ہوئے 300-800 فلستی مرد فوجیوں کو اکیلے شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ بائبل میں دوسرے سمہ بھی مذکور ہیں جن کا صرف نام لیا گیا ہے:

حوالہ جات ترمیم

  1. عہدِ عتیق (عہد نامہ قدیم)، کتاب سموئیل دوم باب 23 آیت 11 سے 12
  2. عہدِ عتیق (عہد نامہ قدیم)، کتاب تواریخ اول باب 11 آیت 25 سے 27
  3. عہدِ عتیق (عہد نامہ قدیم)، کتاب تواریخ اول باب 27 آیت 1 سے 8
  4. کتاب تواریخ 1:37: ”بنی رعُوایل نحت زارح سمّہ اور مِزّہ ہیں۔“
  5. کتاب پیدائش 36:13: ”رعوایل کے بیٹے یہ ہیں۔ نحت اور زارح اور سمّہ اور مِزّہ۔ یہ عیسو کی بیوی بشامہ کے بیٹے تھے“
  6. کتاب سموئیل اول 16:9 :”پِھر یسّی نے (اپنے بیٹے) سمّہ کو آگے کِیا۔ اُس نے کہا خُداوند نے اِس کو بھی نہیں چُنا۔
  7. کتاب سموئیل اول 17:13 : ”اور یسّی کے تِین بڑے بیٹے ساؤُل کے پِیچھے پِیچھے جنگ میں گئے تھے اور اُس کے تِینوں بیٹوں کے نام جو جنگ میں گئے تھے یہ تھے الیاب جو پہلوٹھا تھا۔ دُوسرا ابِینداب اور تِیسرا سمّہ“۔