سمیرا احمد
پاکستان میں سیاستدان
سمیرا احمد ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1]
سمیرا احمد | |
---|---|
پنجاب صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
مدت منصب 2018 اگست 15 – 2023 13 اگست | |
معلومات شخصیت | |
رہائش | لاہور صوبہ سندھ |
مذہب | اسلام |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سمیرا احمد نے آرٹس کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، شادی شدہ ہیں۔
سمیرا احمد سن 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں [2] ۔ انھوں نے 15 اگست 2018 کو پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
سیاسی کیریئر
ترمیم2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ [3]
سمیرا احمد کو نومبر 2018 میں پنجاب حکومت نے دانش اسکول اتھارٹی کی نائب چیئر پرسن بنا دیا تھا۔[4]
توجہ دلاؤ نوٹس
ترمیمسمیرا احمد متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو قائمہ کمیٹیوں ، توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی کی قراردادوں میں شریک رہی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سمیرا احمد کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ پنجاب صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021
- ↑ "پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سمیرا احمد کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 25 مارچ 2021
- ↑ "سندھ کی صوبائی اسمبلی میں سمیرا احمد کارکردگی اوپن پارلیمنٹ ویب کے توسط سے"۔ FAFEN۔ 25 مارچ 2021 [مردہ ربط]
- ↑ ڈان نیوز اسٹاف رپورٹر (25 مارچ 2021)۔ "MPA Sumera appointed Daanish authority vice chairperson"۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018