سمیرا شمس

پاکستان میں سیاستدان

سمیرا شمس ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 20 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی ممبر منتخب ہوئی تھیں۔

سمیرا شمس
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں  
پارلیمانی مدت 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا  
معلومات شخصیت
پیدائش 19 اگست 1991ء (34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بین الاقوامی اسکواش ایونٹ میں ان کی چھوٹی بہن نورینہ شمس نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

سمیرا شمس جولائی 2018 میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں ضلع لوئر دیر سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر خیبرپختونخواہ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں تھیں۔ [2]

سمیرا شمس صوبائی اسمبلی کی ممبر کے طور پر منتخب ہونے والی کم عمر ترین عورتوں میں سے ایک ہیں۔ وہ لوئر دیر میں ووٹ ڈالنے والی پہلی خواتین میں بھی شامل تھیں۔ [3] [4]

اس سے قبل سمیرا شمس 2015 میں لوئر دیر میں ضلعی کونسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی تھیں۔ وہ سیاسی شعور رکھتی ہیں اور قبائلی معاشرے میں عورتوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں اور ترقی کی دوڑ میں نہ صرف خود شامل ہیں بلکہ اپنے حلقہ اثر میں شامل عورتوں کو بھی سیاسی شعور بخشتی ہیں۔ قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں شمولیت کے بعد وہ تحریک انصاف کی قبائلی علاقوں میں سرگرم رکن بن گئیں۔

اعزاز

ترمیم

10 ستمبر 2022ء کو امریکا میں ون ینگ ورلڈ 2022 مانچسٹر کی جانب سے ایورڈ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے دنیا کے بہترین نوجوان پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ دیا گیا۔

ون ینگ ورلڈ 2022 میں 190ممالک میں سے 15 نوجوان سیاست دانوں کوشارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس میں سے پاکستانی خاتون کو بھی منتخب کیا گیا۔[5]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.pakp.gov.pk/2018/member/wr-05-2018/
  2. Niha Dagia (2 اگست 2018)۔ "Lower Dir's Sumera Shams set to become youngest legislator"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون
  3. "PTI MPA elect Dr Sumera Shams makes history in the politics of Pakistan"۔ timesofislamabad.com۔ 30 جولائی 2018۔ 2018-08-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-15
  4. "First woman to vote in Lower Dir now becomes youngest ever to land in KPK Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 30 جولائی 2018
  5. https://www.express.pk/story/2371041/1/