سمیرہ موسٰی (پیدائش 3 مارچ 1917ء) ایک مصری نژاد مسلمان جوہری سائنس دان تھیں۔ ان کی پیدائش مصر کے محافظہ غربیہ میں ہوئی۔ سمیرہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے پہلی دفعہ ایٹمی قوت کو طبی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ان کی ویسے تو بہت ایجادات ہیں مگر ان کی ایک ایجاد وہ ایکویشن ہے جس سے بعض سستی دھاتوں مثلا تانبے کے ایٹموں سے سستے جوہری بم بنانے پر تحقیق کی۔ اسی ضمن میں انھوں نے ایک کانفرنس بھی منعقد کی تھی جس کا عنوان "جوہری ہتھیار امن کے لیے" رکھا تھا۔ نیز سمیرہ پہلی وہ شخصیت ہیں جنہیں امریکی ایٹمی تنصیبات کے دورے کا موقع ملا۔میڈیکل میں وہ نیوکیر سائنس کی مدد سے کینسر کے علاج کو اتنا سستا کرنے جا رہی تھیں کہ اسپرین کی گولی کی قیمت میں وہ علاج ہو جاتا ،

سمیرہ موسیٰ
(عربی میں: سميرة موسى ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 مارچ 1917ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 اگست 1952ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کیلی فورنیا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مصر   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قاہرہ (1935–1939)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم علوم فطریہ ، مشعیات اور اشعاعی تنزل   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی ایس سی اور پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذہ علی مصطفی مشرفہ   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ جوہری طبیعیات دان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل نویاتی طبیعیات ،  طبعی طبیعیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں جامعہ قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وفات

ترمیم

5 اگست سنہ 1952ء کو امریکی دورہ مکمل ہونے کے بعد جب سمیرہ مصر واپس ہو رہی تھیں تو اچانک راستے میں ان کی گاڑی 40 فٹ کی بلندی سے نیچے گہرائی میں اتر گئی اور سمیرہ حادثے کے فوراً بعد جاں بحق ہو گئی۔ اس حادثہ کے متعلق مختلف نقطہ ہائے نظر سامنے آئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ گاڑی نشیب میں اترنے سے قبل ہی ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی تھی۔ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ ان کے قتل کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ بہت سے لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی موت کے پیچھے اسرائیلی سراغرساں ایجنسی موساد کا ہاتھ تھا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://blog.adafruit.com/2015/03/03/time-travel-tuesday-timetravel-a-look-back-at-the-adafruit-maker-science-technology-and-engineering-world-86/
  2. Zvi Bar'el۔ "As Egypt elections near, one candidate faces the worst accusation – Jew"۔ Haaretz۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2016