سنان پاشا مسجد (استنبول)
سنان پاشا مسجد (ترکی زبان: Sinan Paşa Camii) استنبول کے بیشکتاش ضلع میں واقع ایک تاریخی مسجد ہے جو سولہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول کے بعد تعمیر کی گئی۔
سنان پاشا مسجد | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 41°02′32″N 29°00′22″E / 41.042343°N 29.006245°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | ترکیہ |
مذہبی یا تنظیمی حالت | فعال |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | معمار سنان پاشا |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | عثمانی طرز تعمیر |
سنگ بنیاد | 958ھ/ 1551ء |
سنہ تکمیل | 962ھ/ 1555ء |
تفصیلات | |
مینار | 1 |
محل وقوع
ترمیمسنان پاشا مسجد استنبول کے گنجان آباد ضلع بیشکتاش میں واقع ہے۔ مسجد سے ملحقہ ایک گلی میں ترک امیر البحر خیر الدین بارباروسا کا مقبرہ موجود ہے۔
تاریخ
ترمیممسجد کی تعمیر کا حکم عثمانی امیرالبحر سنان پاشا (عثمانی امیرالبحر) نے دیا اور اِس مسجد کی تعمیر کا آغاز 958ھ/ 1551ء میں ہوا اور 4 سال کی مدت میں 962ھ/ 1555ء میں اِس کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اِس مسجد کا ماہر تعمیرات معمار سنان پاشا تھاجس نے عثمانی طرز تعمیر میں بہترین اور جامع انداز کی شاہکار مساجد اپنی نگرانی میں تعمیر کروائیں۔
ہیئتِ عمارت
ترمیممسجد کی عمارت سادہ خشتی ہے۔ رقبہ چوکور نما احاطہ کا ہے۔ مسجد کا ایک مینار ہے اور ایک بڑا گنبد ہے جس کا اندرونی چھوٹا گنبد دائروی انداز کا کاشی کار ہے۔ بڑے گنبد سے ملحق چھوٹے گنبد بھی بنائے گئے ہیں۔ مسجد کی اندرونی دیواریں نیلی کاشی کار ٹائیل سے مزین کی گئی ہیں۔ محراب خوبصورت نیلی کاشی کار ٹائیلوں سے منقش ہے۔ مسجد کے صحن میں برآمدے بنائے گئے ہیں اور وسط میں ایک فوارہ موجود ہے۔ برآمدوں میں ڈاٹ نما کھلے دروازوں کو آہنی سلاخوں کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے۔ مسجد کے اندرون سرخ قالین بچھائے گئے ہیں۔ اندرونی جانب ایک بڑا دائروی فانوس آویزاں ہے۔
نگارخانہ
ترمیم-
مسجد کا مرکزی گنبد (اندرونی جانب)
-
مسجد کی محراب
-
شارع عام سے مسجد کا منظر
-
مسجد کے صحن میں فوارہ