سندھو دیش
سندهودیش ایک اصطلاح ہے۔ جسے سندهی قوم پرست استعمال کرتے ہیں۔ سندهی قوم پرست صوبہ سندھ کو پاکستان سے علاحدہ کرکے ایک آزاد ملک "سندهودیش" بنانا چاہتے ہیں۔
ابتدا
ترمیمسندهودیش کا مطالبہ سب سے پہلے سائیں جی ایم سید نے 17 جنوری 1972ء کو کیا تها۔ سید نے حیدرآباد، سندھ میں 17 جنوری 1972ء کو اپنی سالگرہ کے موقع پر جئے سندھ تحریک کی بنیاد رکهی اور سندھ کو آزاد وطن بنانے کے لیے جدوجہد کا اعلان کیا۔ اس وجہ سے حکومت پاکستان کی طرف سے انھیں کئی مرتبہ گرفتار اور نظربند کیا گیا۔ لیکن سید نے اپنا عزم جاری رکها۔ آج کئی قوم پرست جماعتیں آزاد سندهودیش کے لیے سرگرم ہیں۔ انھیں انتظامیہ کی طرف سے کئی مصیبتوں کا سامنا بهی کرنا پڑتا ہے۔
اسباب
ترمیمجی ایم سید کا کہنا تها کہ پنجابی، پاکستان کی آڑ میں سندھ کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔ سندھ اب پنجاب کی غلامی میں ہے۔ اسی لیے اب وہ سندھ کو پاکستان اور پنجاب سے علاحدہ کرنا چاہتے تھے۔ ان کے پیش کردہ نقطہ نظر کے مطابق کئی نا انصافیاں سندھ کے ساتھ ہو رہی ہے۔ سندھ پاکستان کو سب سے زیادہ وسائل دیتی ہے۔ لیکن سندھ کو اس کا مناسب حصہ نہیں دیا جا رہا۔ 1947ء سے لے کر آج تک کئی مہاجرین سندھ کے اہم ترین شہر کراچی میں آباد کیے جا رہے ہیں۔ لیکن سندهیوں کے لیے وہاں زمین تنگ کی گئی ہے۔ مہاجرین اب کراچی کو سندھ سے علاحدہ صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان نا انصافیوں کے رد عمل میں سندهودیش تحریک کا آغاز ہوا۔
مرکز
ترمیماس تحریک کا مرکز سن، سندھ ہے۔ جہاں جی ایم سید کی پیدائش ہوئی تهی۔ یہیں سید کی آخری آرام گاه بهی ہے۔