سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی

سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی (انگریزی: Xinjiang Medical University) (ایکس ایم یو) (آسان چینی حروف:新疆医科大学، پینین:Xīnjiāng Yīkē Dàxué;، اویغور زبان:شىنجاڭ تىببىي ئۇنىۋېرسىتېت ) سنکیانگ کے دار الحکومت ارومچی میں ایک طبی درس گاہ ہے۔اس کی بنیاد 1998ء میں چینی قومی وزارت برائے چین نے رکھی تھی۔ اس کا نام جیانگ زمین نے رکھا تھا۔ یونیورسٹی میں طب کی خاص تعلیم دی جاتی ہے۔ طب کے علاوہ مینیجمینٹ اور لسانیات کی تعلیم کا بھی اچھا انتظام ہے۔ انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے 25 مخصوص پروگرم اور اکیڈمک کے لیے 17 مخصوص پروگرام ہیں۔ ایکس ایم یو نے اب تک 50 ہزار طلبہ کو تعلیم سے آشنا کی اہے۔[1] 2010ء میں 13100 طلبہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اور 5405 اساتذہ کا تقرر ہوا تھا۔

سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی
新疆医科大学
شعارAssiduous, Diligent, Devoted, Creative
قسمعوامی جامعہ
قیام1956
Halmurat Upur
تدریسی عملہ
1,520
انڈر گریجویٹ13,000
پوسٹ گریجویٹ2,039
مقامارومچی،  چین
کیمپسشہری علاقہ, 1954.6 acres
ویب سائٹwww.xjmu.edu.cn
یونیورسٹی کے فارغین پاکستانی سفیر سردار محمد مسعود خان اور سعودی عرب سفارتخانہ کے نمائندہ صالح الاصغری کے ساتھ

تاریخ

ترمیم

صدرنشین ماؤ زے تنگ اور وزیر اعظم چین چو این لائی نے وزارت تعلیم برائے چین کو حکم دیا کہ وزارت سوویت اتحاد برائے خارجی امور کے ساتھ مل کر سکنیانگ کے شہر دیہوا (اب Ürümqi) میں ایک طبی مرکز کا قیام کیا جائے۔[2] روایتی چینی میڈیکل یونیورسٹی کی رہنمائی میں سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی۔اپنی 60 سالہ تاریخ میں ایک ایم یو نے چینی کمیونسٹ پارٹی سمیت دیگر ریاستی اور ملکی تنظیموں اور افسران کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔

بنیادی ڈھانچہ

ترمیم

فی الحال ایک ایم یو میں 8 طبی کالج ہیں؛ میڈیکل کالج، پبلک ہیلتھ کالج، ٹریڈیشنل میڈیکل کالج، بیسک میڈیکل سائنسز کالج، فارمیسی کالج، نرس ٹریننگ کالج، کنٹی نونگ ایجوکیشن کالج اور ووکیشنل کالج۔[3]

فیکلٹی

ترمیم

2010ء میں مدرسین بالترتیب 1163 پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر تھے اور 4290 افراد پر مشتمل دیگر شعبہ جات کا عملہ تھا۔[4] یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ اور ماسٹر کورس کے لیے 400 نگرانوں کو مقرر کیا ہے۔[5]

کیمپس

ترمیم

یونیورسٹی کیمپس میں کئی عمارتیں ہیں۔ان میں زیادہ تر سنکیانگ میں روسی عہد حکومت کی بھی عمارتیں موجود ہیں۔ سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کیمپس ٹیکنالوجی سے آراستہ عمارتیوں، بہترین کتب خانہ، کینٹین، ہسپتال اور ٹریننگ سنٹروں پر مشتمل ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Xinjiang Medical University"۔ 16 November 2006۔ 08 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2008 
  2. "Urumqi: How Bazaar!"۔ Community.travelchinaguide.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2010 
  3. "Collaboration with Xinjiang Medical University, China"۔ FRONTIER MEDICAL COLLEGE ABBOTTABAD - PAKISTAN۔ Frontier Medical College۔ 2012۔ 14 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2012 
  4. "Collaboration with Xinjiang Medical University, China"۔ FRONTIER MEDICAL COLLEGE ABBOTTABAD - PAKISTAN۔ Frontier Medical College۔ 2012۔ 14 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2012 
  5. "Xinjiang Medical University"۔ 16 November 2006۔ 08 جنوری 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2008