وزیر اعظم چین
وزیر اعظم چین (چینی زبان:中华人民共和国国务院总理) چین کا وزیر اعظم اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کا سربراہ ہے اور وہی سربراہ حکومت بھی ہے اور سول سروس میں اس کا درجہ ایک ہے یعنی سب سے اعلیٰ درجہ۔ اسے روایتی چینی حروف میں 中央人民政府政務院總理 کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم چین کو صدر عوامی جمہوریہ چین نامزد کرتا ہے اور قومی عوامی کانگریس صدر کی نامزدگی کو منظور کرتی ہے۔ صدر اور وزیر اعظم دونوں پانچ برس کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔ چین کا وزیر اعظم ہمیشہ طاقتور پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا رکن ہوتا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم چین لی کی چیانگ ہے جس نے 15 مارچ 2013ء کو اپنا دفتر سنبھالا۔
وزیر اعظم چین 中华人民共和国国务院总理 Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó Guówùyuàn Zŏnglĭ | |
---|---|
خطاب | Mr. Premier (总理) (formal) عزت مآب (阁下) (in international correspondence) |
قسم | Head of the عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل |
حیثیت | سربراہ حکومت |
رکن | چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی چینی کمیونسٹ پارٹی کی پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی National Security Commission عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل |
جواب دہ | قومی عوامی کانگریس (چین) and its Standing Committee |
رہائش | Zhongnanhai |
نشست | Regent Palace، Zhongnanhai، بیجنگ |
نامزد کُننِدہ | صدر عوامی جمہوریہ چین (1982–present) the چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی (1975–1982, president abolished) |
تقرر کُننِدہ | صدر عوامی جمہوریہ چین، according to the decision of the قومی عوامی کانگریس (چین) |
مدت عہدہ | Five years renewable once |
قیام بذریعہ | Constitution of the People's Republic of China |
پیشرو | Premier of the Government Administration Council of the Central People's Government |
تاسیس کنندہ | چو این لائی [note 1] |
تشکیل | 27 ستمبر 1954 (State Council of the PRC) 1 اکتوبر 1949 (Government Administration Council of the Central People's Government) |
غیر سرکاری نام | Prime Minister of China |
نائب | Vice Premier State Councillor |
ویب سائٹ | State Council |
اختیارات اور فرائض
ترمیمحکومت عوامی جمہوریہ چین میں وزیر اعظم چین کا عہدہ سب سے بڑا ہے۔ وزیر اعظم چین ہی ملک کو منظم کرنے اور چینی سول افسرشاہی کے انتظامی امور کا ذمہ دار اعلیٰ ہے۔مثلا وزیر اعظم قومی اقتصادیات، سماجی ترقی اور ریاست بجٹ کا سیدھا ذمہ دار ہے۔[1] اس کی ذمہ داری میں متعدد وزارتوں ، ان کے شعبہ ہائے جات، کمیشن اور قانونی ایجنسیاں کی نگرانی کرتا ہے اور قومی عوامی کانگریس، نائب وزیر اعظم چین اور چینی ریاستی کونسلر کی کے امیدواروں کا اعلان کرتا ہے۔چینی وزیر اعظم کے سارے اختیارات اور فرائض و ذمہ داریاں آئین چین میں مذکور ہیں۔[2] وزیر اعظم چین کو پیپلز لبریشن آرمی پر کوئی کمانڈ حاصل نہیں ہے مگر وہ نیشنل ڈیفینس موبی لائزیشن کمیشن کا سربراہ ہے اور نیشنل سکیورٹی کمیشن کا نائب سربراہ ہے۔یہ دونوں چینی فوج کے دو شعبے ہیں۔1980ء سے بعد سے چینی وزیر اعظم اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے درمیان میں اختیارات اور ذمہ داریوں کو بانٹ دیا گیا ہے، وزیر اعظم حکومتی پالیسی کے نفاذ کی تکنیکی امور کا ذمہدار ہے جبکہ پارٹی کا سربراہ حکومتی پالیسی کے نفاذ کے لیے ضروری سیاسی طاقت مہیا کرتا ہے۔ 1989ء میں اس وقت کے وزیر اعظم لی پینگ نے مرکزی فوجی کمیشن کے صدر نشین دنگ شاوپنگ کے تعاون سے وزیر اعظم کے دفتر سے بیجنگ کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے میں کامیاب رہے تھے اور فوج کو 1989ء کے تیانان میم اسکوائر احتجاج کو کچنلے کا حکم دیا تھا۔ چینی وزیر اعظم کو چار نائب وزرا اعظم کا تعاون حاصل رہتا ہے۔ ایسا دنگ شاوپنگ کی 1983ء میں کی گئی اصلاحات کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں اول درجہ کا نائب وزیر اعظم اس کی جگہ لیتا ہے۔
چینی وزرائے اعظم کی فہرست
ترمیم-
اول — چو این لائی
(مدت: 1949–1976) -
دوم — ہوا گوفینگ
(مدت: 1976–1980) -
سوم — زاؤ ژیانگ
(مدت: 1980–1988) -
چہارم — لی پینگ
(مدت: 1988–1998) -
ششم — وین جیاباؤ
(مدت: 2003–2013) -
ہفتم — لی کی چیانگ
(مدت: 2013–موجودہ)
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://english.people.com.cn/constitution/constitution.html, Section 3, Article 88 and Article 89.
- ↑ http://english.people.com.cn/constitution/constitution.html, Section 3, Article 88 and Article 89.