آئین سنگاپور کے مطابق مالے زبان سنگاپور کی قومی زبان ہے۔ مالے قوم کی شناخت سنگاپور کی مقامی قوم کے اعتبار سے کی جاتی ہے اور اسی لیے مالے قوم کی ثقافت اور زبان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آئین سنگاپور کی دفعہ XIII کے مطابق “قومی زبان مالے زبان ہوگی اور وہ رومن رسم الخط میں ہوگی“۔ آئین سنگاپور کے مطابق 4 زیادہ بولی جانے والی زبانیں انگریزی، چینی زبان، مالے زبان اور تمل زبان ہیں۔ زبانِ رابطۂ عامہ انگریزی ہے۔ انگریزی کے علاوہ 3 زبانیں سنگاپور میں آباد 3 نسلی گروہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مندرین کو سنگاپور میں چینی میڈیم اسکول کے افتتاح کے بعد زبان رابطہ عامہ کا درجہ ملا۔ مالے قوم کی اپنی سرزمین ہونے کی وجہ سے مالے زبان وہاں کی قومی زبان کہلائی۔ سنگاپور میں بھارت کا سب سے بڑا نسلی گروہ تمل ہے اور اسی لیے تمل زبان بھی وہاں کی رابطہ عامہ کی زبان میں شامل ہے۔ تمل زبان کو ملائشیا اور سنگاپور میں سب سے قدیم تعلیمی زبان ہے۔[1] 2009ء میں سنگاپور میں 20 بولی جانے زبانوں کی شناخت ہوئی جو ملک کی کثیر اللسانی ثفافت کی علامت ہے۔[2][3] سنگاپور شروع سے تجارت کا مرکز رہا ہے اور اسی لیے وہاں غیر ملکی آتے جاتے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہاں کی زبان دن بہ دن ترقی کرتے ہوئے سنگاپور موجودہ دور میں کثیر اللسانی ثقافت کا گہوارہ بن سکا۔[4] ابتدائی ایام میں بازار مالے زبانِ رابطۂ عامہ تھی۔ یہ زبان مالے زبان کی کریول زبان کی شاخ ہے۔ جزیرہ میں رابطہ عامہ کی دوسری زبان چینی تھی جو مالے مجمع الجزائر میں تجارت کے لیے عمومی استعمال ہوتی تھی۔۔[5] ایک مدت تک سگاپور جزیرہ میں مالے زبان کا عام چلن رہا ہے مگر بعد میں سنگاپور میں برطانوی راج کے بعد انگریزی زبان زبان رابطہ عامہ بن گئی۔ اسکولوں میں انگریزی ذریعہ تعلیم بنی اور حکومتی شعبوں میں بھی اس زبان کا عام چلن ہو گیا۔ سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے اپنے 2018ء کے خطاب میں کہا تھا‘‘ اپنی تعلیمی نظام کے ذریعے ہم نے انگریزی زبان کو بحیثیت عام کام کاج کی زبان تسلیم کیا ہے۔“[6]

سنگاپور میں چار زبانوں میں ایک انتباہی بورڈ

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. David, Maya Esther (2008)۔ "Language Policies Impact on Language Maintenance and Teaching Focus on Malaysia Singapore and The Philippines"۔ University of Malaya Angel David Malaysia۔ 5 جولائی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2017 
  2. Lewis, M. Paul (2009)۔ "Languages of Singapore"۔ Ethnologue: Languages of the World۔ 5 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2010 
  3. Z. Bao، K.K. Aye (2010)۔ "Bazaar Malay topics"۔ Journal of Pidgin and Creole Languages۔ 25 (1): 155–171۔ doi:10.1075/jpcl.25.1.06bao 
  4. "Address By President Halimah Yacob For Second Session Of The Thirteenth Parliament"۔ 2018۔ 09 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2020