سنی دعوت اسلامی
سنی دعوت اسلامی ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش، غیر سیاسی عالمگیر مسلم مذہبی تنظیم ہے۔ اسے رئیس التحریر علامہ ارشد القادری اور برطانوی مسلمان عالم قمر الزمان اعظمى نے بھارت میں 1991 میں قائم کیا، یہ نظریاتی طور پر اہل سنت کے اعتقادات کی حامل ہے۔ تنظیم کے مطابق، یہ ایک غیر سیاسی تحریک ہے اور اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ذریعے معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ سن2003ءمیں، سنی دعوت اسلامی نے اسلام کے تناظر میں سماجی و اقتصادی اور سیاسی مسائل، نماز اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت واضح کرنے اور ان کے ممکنہ حل کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے حیدرآباد دکن میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا۔ اس کے امیرحضرت مولانا محمد شاکر علی نوری ہیں اور ممبئی ( بھارت ) سے تحریر و تقریر کے ذریعے اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ اس تحریک کے نمائندہ مسلمان علما اب بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، افریقہ، پرتگال، مالدیپ اور سعودی عرب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قِسم | غیر سرکاری، غیر منافغ بخش، غیر سیاسی، مذہبی |
---|---|
ہیڈکوارٹر | ممبئی، بھارت |
مقام |
|
ویب سائٹ | Sunni Dawat e Islami |
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sunnidawateislami.net (Error: unknown archive URL)
- سنی دعوت اسلامی کا ایک تعارف اور بنیادی دفعات
- عالمی سالانہ سنی اجتماع
- سنی دعوت اسلامی کا 18واں سالانہ تبلیغی اجتماع
- سنی دعوت اسلامی کے زیراہتمام ممبئی میں شاندارجلوس عید میلادالنبیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ paknews.es (Error: unknown archive URL)