سوئیں حافظاں (انگریزی: Suin-Hafizan) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ سوئیں حافظاں یونین کونسل بیول تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کا ایک خوبصور ت تاریخی گاؤں ہے، جس کی وجہ شہرت مغلیہ دور کی تعمیر شدہ مسجد المعروف پکی مسجد ہے۔ قریشی ہاشمی خاندان مقیم سوئیں حافظاں و پکا کھوہ کے جد اعلیٰ حافظ مخدوم ہاشمی کا مرقد مبارک پکی مسجد سے ملحق ہے جن کے حوالے سے قریشی ہاشمی خاندان روایت کرتا ہے کہ مخدوم ہاشمی قریشی صاحب مغلیہ شہزادوں کے اتالیق رہے اور ان کی خدمات کے سلسلہ میں مغلیہ سلطنت کے حکمرانِ وقت نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کے آبائی علاقہ میں ایک پکی مسجد اور ایک پکا کنواں تعمیر کروایا۔ جہاں پختہ کنواں تعمیر کیا گیا اس جگہ کو ّّپکا کھوٗٗ کہا جاتا ہے۔ پکی مسجد سوئیں حافظاں سے ملحقہ قبرستان میں مخدوم ہاشمی کے مزار کے ساتھ ساتھ چند دیگر مزارات بھی ہیں اور سو سے زیادہ حفاظ کرام بھی اس قبر ستان میں آسودہ خاک ہیں۔[1]

تاریخی قصبہ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع راولپنڈی
تحصیلگوجر خان

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم