بیول (انگریزی: Bewal) پاکستان میں ضلع راولپنڈی تحصیل گوجر خان کی یونین کونسل ہے، یہ پرانے گاؤں میں سے ہے، قوم ھندو راجگان کے عہد میں رائے کیرہ اور رائے بیلا دو حقیقی بھائی تھے ان میں سے کیرہ کو کلر کی جاگیر ملی اور اس نے کلر میں نالہ کانسی کے کنارے گاؤں آباد کیا اور اسی کے نام سے پہلے کھلر اور بعد میں کلر بنا اور رائے بیلا کو موجودہ بیول کے مقام پر جاگیر ملی چنانچہ رائے بیلا نے 412ء کو نالہ کے کنارے ایک گاؤں آباد کیا جو بعد میں اسی کے نام سے بیول بنا بعد ازاں جب سلطان محمود غزنوی نے یہاں حملہ کیا تو فتح کے بعد قوم گگھڑ کو یہ علاقہ دیا گکھڑوں نے ھندوؤں کو بے دخل کر کے اس علاقہ پر قبضہ کر لیا کچھ عرصہ بعد قوم کسوال نے اپنے شریک بھائیوں سے ندی کے کنارے زبردست زبردست لڑائی کی اور شکست کھا کر اندرھل میر پور چلے گئے چنانچہ رئس نے گاؤں پیرزادوں کو جاگیر میں عطا کر دیا پیرزادوں نے قوم اعوان گنگال ,کو یہاں آباد کیا کافی عرصہ بعد کسوالوں نے اہنی قدیمی وراثت کا دعویٰ کیا اور قوم گنگال سے جنگ کی، اس کے نتیجے میں اللہ داد خان ولد داتا خان قوم گنگال مارا گیا اور کسوال قوم کو زبر دستی نکال دیا گیا اللہ داد خان کا مزار اسی گاؤں میں ہے اور کافی مشہور ہے بعد میں اقوام ہتھیال ,دھمیال ,کنیال کو آباد کیا ان کے علاوہ خدمت گار اقوام بافندہ , کنجلد ,گورؤں اور ملیار ترکھان قومیں آباد ھوئیں اور یہ گاؤں پرگنہ دانگلی کے اندر رہا اس کے بعد سکھ قوم یہاں قابض ھوئ تو اس نے بیول کو ہرگنہ یعنی ضلع کا درجہ دیا سکھوں کو انگریزوں نے ساگری کے مقام پر شکست دی اور یہ علاقہ انگریزوں کے زیر تسلط رہا اس کے بعد جب 14 اگست 1947ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ریاست قائم ہوئی تو سکھ قوم کو یہاں سے بے دخل کر دیا گیا . پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔[1]

یونین کونسل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمNorthern Punjab/Azad kashmir
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع راولپنڈی
تحصیلگوجرخان
حکومت
 • NazimCh Iftikhar Ahmed Warsi
 • Naib NazimCh Qadeer Ahmed

بیول کی تاریخ

ترمیم

معیشت

ترمیم

انتظامیہ

ترمیم

ہسپتال

ترمیم
  • بیول انٹرنیشنل ہسپتال

ڈاکخانہ

ترمیم

ٹیلی مواصلات، سلسلہ پیام رسائی، تار اور ٹیلی فون

ترمیم

تعلیم

ترمیم

ذرائع نقل و حمل

ترمیم

مذہب

ترمیم

زبانیں

ترمیم

کھیل

ترمیم

مضافاتی علاقے

ترمیم

محل وقوع و جغرافیہ

ترمیم

قابل ذکر رہائشی

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bewal"