شمسی خلیہ
(سولر سیل سے رجوع مکرر)
شمسی خلیہ (solar cell) ایک قسم کی برقیاتی اختراع کو کہا جاتا ہے جو ایک برقیچے (battery) کے طور پر استعمال میں لائی جاتی ہے اور سورج کی توانائی سے چلتی ہے؛ اس کو شمسی برقیچہ، ضیاء برقی خلیہ (photoelectric cell) اور ضیاء وولٹی خلیہ (photovoltaic cell) کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے جہاں voltaic کا لفظ اصل میں ایک اطالوی طبیعیات دان alessandro volta کے نام پر منسوب ہے۔ چھوٹے چھوٹے شمسی خلیات کو جوڑ کر ایک بڑی سی چادر نما (مستطیل) ساخت بنائی جاتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کیا جاسکے اور یہ بڑی مستطیل ساخت چونکہ چھوٹے چھوٹے شمسی خلیات کے انطباق سے تشکیل باتی ہے اس لیے اسے انطباق (منطبق ہونے) سے اخذ کردہ اصطلاح مطبقیہ سے شمسی مطبقیہ (solar module) اور یا شمسی لوح (solar panel) بھی کہا جاتا ہے۔
- اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، خلیہ (ضد ابہام)۔