سول اینڈ ملٹری گزٹ

انگریزی روزنامہ اخبار

سول اینڈ ملٹری گزٹ (انگریزی: The Civil and Military Gazette) برطانوی ہند کا ایک انگریزی زبان میں شائع ہونے والا روزنامہ اخبار تھا جو 1872ء کو بیک وقت شملہ اور لاہور سے جاری ہوا اور 31 اگست 1963ء تک مسلسل شائع ہوتا رہا تھا۔ کچھ عرصے یہ اخبار کراچی سے بھی شائع ہوتا رہا۔

The Civil and Military Gazette
سول اینڈ ملٹری گزٹ
سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور ایڈیشن کا سر ورق
قسمروزنامہ
ناشرE.A. Smedley
مدیر
  • اسٹیفن ویلر
  • ایڈورڈ کے رابنسن
شریک ایڈیٹررڈیارڈ کپلنگ (1882-1887)
آغاز1872ء (1872ء)
زبانانگریزی
اختتام31 اگست، 1963ء
صدر دفترلاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
شملہ

تاریخ ترمیم

سول اینڈ ملٹری گزٹ ایک ہفت روزہ اخبار کی صورت میں 1872ء کو شملہ میں جنم لیا اور 1878ء میں لاہور منتقل ہو کر روزنامے کی شکل اختیار کر گیا[1]۔ شملہ میں یہ اخبار 12 فروری 1949ء تک لاہور ایڈیشن کے ساتھ بیک وقت شائع ہوتا رہا اور 3 فروری 1949ء سے کچھ وقت کے لیے کراچی سے بھی شائع ہوا۔ یہ اخبار مختلف ادوار طے کرتے ہوئے 31 اگست 1963ء کو ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ سول اینڈ ملٹری گزٹ کو یہ امتیاز ہے کہ انیسوی صدی میں اس کے اسٹاف میں انگریزی کا وہ مایہ ناز ادیب بھی شامل تھا جس کا نام رڈیارڈ کپلنگ تھا۔ 1932ء تک اس اخبار کی ملکیت ایک کمپنی کے ہاتھ میں رہی جس کے اہتمام میں الہ آباد سے پائنیر (The Pioneer) جاری تھا۔ اس کے بعد مشہور ہندو سرمایہ دار سیٹھ ڈالمیا نے اس کے بیش تر حصے خرید لیے۔[2][3]

حوالہ جات ترمیم

  1. برطانوی ہند میں انگریزی صحافت، ایس ایم اے فیروز، روزنامہ ڈان، 22 ستمبر 2017ء
  2. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 512
  3. "سول اینڈ ملٹری گزٹ، تاریخِ لاہور شہر"۔ 14 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2018