شملہ
شملہ جو پہلے سملہ کہلاتا تھا، بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کا دار الحکومت ہے۔ انگریزوں کے زمانے میں یہ برطانوی ہند کا گرمائی دار الحکومت تھا۔ یہ ایک خوبصورت پہاڑی علاقہ ہے اور بھارت میں سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔1864ء میں انگریزوں نے مری (موجودہ راولپنڈی،پاکستان) کو تبدیل کر کے موسم گرما کے لیے شملہ کو دار الحکومت بنایا۔2011ء میں اس شہر کی آبادی 171,817 تھی۔
शिमला ਸ਼ਿਮਲਾ | |
---|---|
شہر | |
عرفیت: ملکہ کوہسار | |
ملک | بھارت |
ریاست | ہماچل پردیش |
ضلع | ضلع شملہ |
وجہ تسمیہ | ہندو دیوی شیامالہ [1] |
اٹھارویں صدی میں یہاں شہر نہیں ہوتا تھا بلکہ یہ علاقہ جنگلات پر محیط تھا۔ بعد میں جب انگریزوں نے یہاں کا قدرتی خطہ دیکھا تو انھوں یہاں شہری آبادی بڑھانے کی کوشش کی۔ اس علاقے میں اکثر موسم گرما میں سرکاری فیصلوں کے لیے ملاقاتیں منعقد ہوتی تھیں۔ اس شہر کا نام شملہ ایک ہندو دیوی شیاملہ دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ شملہ سطح سمندر سے 2,206 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شملہ تقریباً 9.2 کیلومیٹر رقبے پر مشتمل ہے۔ شملہ کا سرسبز علاقہ 414 ہیکٹر (1020 ایکڑ) زمین پر مشتمل ہے۔
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Home: District WebSite Shimla, Himachal Pradesh, India"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2016