سکندر لودھی
سکندر لودھی (وفات: 21 نومبر 1517ء) لودھی سلطنت کا دوسرا حکمران اور سلطان دہلی تھا۔
سکندر لودھی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ پیدائش | 15ویں صدی | ||||||
وفات | 21 نومبر 1517 دہلی |
||||||
مدفن | لودھی باغ | ||||||
شہریت | سلطنت دہلی | ||||||
اولاد | ابراہیم لودی | ||||||
والد | بہلول لودھی | ||||||
خاندان | لودھی سلطنت | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت دہلی | |||||||
برسر عہدہ 17 جولائی 1489 – 21 نومبر 1517 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [1] | ||||||
درستی - ترمیم |
سکندر لودھی علم و ادب کا رسیا تھا اس نے حکام کا انتخاب ذاتی قابلیت کے بنا پہ کیا لہذا اعلی عہدوں کے حصول کے لیے ہندوؤں نے فارسی زبان سیکھنا شروع کردی ۔ وہ ایک قابل عقلمند اور عادل بادشاہ تھا ۔ صوفیا اکرام کا خاص ادب کرتا ۔ اپنے لیے مراتب نہ لیتا ۔ بادشاہ ہو نے کے باوجود عام گھوڑے پہ سواری کرتا اور سادگی اختیار کرتا سخاوت اس کی عادت تھی اور متانت مزاج کا حصہ ۔ دہلی لودھیوں کا گڑھ رہا ۔ لودھی گارڈن دہلی میں مدفون ہوا ۔ اس کا مقبرہ اسے کے بیٹے ابراہیم لودھی نے تعمیر کروایا ۔ اس نے عوام کے مفاد لیے بہت سے کام کیے ۔
عہد حکومت
ترمیماپنے عہد حکومت میں سلطان نے اسلام کی ترویج کے لیے بہت سی خدمات سر انجام دیں۔
آگرہ کی بنیاد
ترمیمسطان سکندر لودھی نے 1504ء میں آگرہ کی بنیاد رکھی اور اِس شہر کو دار الحکومت بنایا۔
وفات
ترمیمسلطان سکندر لودھی نے 21 نومبر 1517ء کو دہلی میں انتقال کیا۔ وہیں تدفین لودھی باغ میں کی گئی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمماقبل | سلطان دہلی سلطنت 17 جولائی 1489ء– 21 نومبر 1517ء |
مابعد |