سہیل پیٹرک
سہیل پیٹرک (انگریزی میں: Sohail Patirk پیدائش، 27 جولائی 1969ء)کا اصل نام سہیل بھٹی(Sohail Bhatti) ہے اور یہ فلسفی، موسیقار، عالم اور شاعر ہیں اور کتھولک چرچ میں بطور پریسٹ خدمات سر انجام دیے رہے ہیں۔ سہیل پیٹرک 27 جولائی 1969 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق کے علاوہ دنیا بھر میں امن مشن کے لیے سفر کر چکے ہیں۔ انھوں نے peace and conflict studies میں آسٹریا سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ سہیل پیٹرک کی پنجابی اور انگریزی شاعری پر مشتمل کلیات شائع ہو چکے ہیں۔ سہیل پیٹرک سہیلا کے قلمی نام سے لکھتے ہیں ۔ سہیل پیٹرک کے غزلیں استاد حسین بخش گلو، استاد شفقت امانت علی خان، ستارہ یونس اور صائمہ جہاں، کے علاوہ دیگر کئی گلوکاروں نے گائی ہیں۔[1]
سہیل پیٹرک | |
---|---|
پیدائش | سہیل پیٹرک 27 جولائی 1969، پشاور پشاور |
قلمی نام | سہیلا |
عرفیت | سہیلا |
پیشہ | معلم، کاہن، مصنف، موسیقار |
زبان | اردو، انگلش، پنجابی، پشتو |
قومیت | راجپوت بھٹی |
شہریت | پاکستان |
نمایاں کام | انسانی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن تعلیمات |
باب ادب |
پیدائش، بچپن اور ابتدائی تعلیم
ترمیماپنی خود نوشت ’’میں سفر میں ہوں‘‘ میں فادر سہیل لکھتے ہیں:
محبت سانجھ اور جڑتسے بھرے یہی ایام تھے جب میں نے اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔ریکارڈ کے مطابق میری پیدائش 27 جولائی 1969 کو پشاور کے ایک مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ پیدائش کے کچھ دن بعد مجھے بَپتِسمہ دیا گیا اور میری والدہ نے میرا نام پیٹرک اور تائی جان نے میرا نام سہیل رکھا۔[2] ابتدائی تعلیم پشاور کے سینٹ جونز ہائی سے حاصل کی یہیں سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔
منتخب کلام
ترمیمجندرے
مینارے پاکستان نوں ویکھدیاں اک سوچ
جندرے سانو جمیا اڑیئے
جندرے کھیڈ کھڈایا
جم جم ترسے ہون نوں
ایس جندرے ہون مکایا
ساڈا کرنا، جیونا، مرنا
جاگن سونا جندرے
ساڈے ماپے، ساڈے یانے
ساڈے راکھے جندے
کتے
روز ازل دا
بدھا کتا
بیٹھا اندر مل
نَٹھ نَٹھ ودھن دوڑے سب نوں
آج بھلکے
تے کل
بیٹھا اندر مل
روز ازل دا
بھکھا کتا
ویکھ کے گوشت رت
پیا مچاوے ات
منے نہ کوئی مت
پیا کراوے ہتھ
روز ازل دا
بدھا کتا
منگے اپنی کُھل
اپنے ہون دا مُل
کون سنے کتے دا رونا
کون جرے کتے دا ہونا
کتا ہویا تے میں مویا
میں مویا جگ ہونا مویا
جگ ہونے دی خاط ویکھو
بھل گئی سب کتے دا ہونا
نہ سنیے کتے دا رونا
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "https://www.youtube.com/watch?v=0I5kN5bDLMc"۔ youtube.com۔ اخذ شدہ بتاریخ https://www.youtube.com/watch?v=0I5kN5bDLMc روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ سہیلا۔ میں سفر میں ہوں۔ لاہور: سانجھ پبلی کیشنز، بک سٹریٹ صفا والا چوک مزنگ روڈ لاہور