سیال (انگریزی: SIAL) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بھکر میں واقع ہے۔
یہ تحصیل بھکر کا قصبہ اور ایک یونین کونسل ہے۔سیال بھکر کی سر سبز یونین کونسل ہے ،سیال یوسی کا تعلق کے پی کے ساتھ بھی بنتا ہے ۔اسے بھکر کی آخری یوسی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ویسے تو یہ بھکر کی پسماندہ یوسی ہے مگر یہاں پر ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے جو اپنی پہچان آپ ہیں ۔موجودہ یونین کونسل سیال گجہ ،دھپ سیال ،جھوک ٹبہ، جھوک دتہ ،سوہلہ ،ودھے والی ، موضع فتح خان پر مشتمل ہے ، مہر ظفر عباس حیدری سیال اس وقت چیئرمین یونین کونسل سیال ہیں۔یہاں کے لوگ محب ِوطن اور پیار کرنے والے ہیں۔اس یونین کونسل میں صرف ایک ہی بی ایچ یو (بنیادی مرکزِ صحت) ہے۔جس کی حالت قابلِ رحم ہے۔چاردیواری نہ ہو نے کے برابر ہے ۔ بھکر ضلع ویسے بھی صوبہ پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے مگر یوسی سیال اس وقت بنیادی حقوق تعلیمی مشکلات اور صحت کے بنیادی حقوق سے محروم ہے ، یوسی سیال کی آبادی43ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ اس یوسی کا قیام 1964 میں عمل میں لایا گیا ، جس کے پہلے چیئرمین غلام اکبر خان جسکانی تھے ، یوسی سیال میں سب سے زیادہ آبادی سیال قبیلے کی ہے ،بدقسمتی سے 1964 سے لیے کر 2015 تک سیاسی حوالے سے یہ قبیلہ بسماندگی کا شکا ر رہا۔بلدیاتی انتخاب 2015 میں پہلی بار سیال خاندان کے دو سپوت ہی ایک دوسرے کے مد مقابل آئے ۔ اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن سیال خاندان کے مقدر میں آیا ۔ جس میں مہر ظفر عباس حیدری اور حاجی عالم شیر سیال چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے ، ۔دھپ سیال کے جانبِ غرب دریا سندھ اپنی بے رحم لہروں کے ساتھ بہتا ہے۔دھپ سیال کے وجود کو دریا سندھ کے شدید کٹاؤ کا سامنا ہے ۔ بہت سا رقبہ دریا برد ہو چکا ہے ۔ یوسی سیال میں ایک ہائی اسکول ہے[مردہ ربط] جو شہر سیال میں واقع ہے ۔ زیادہ تر افراد کھیتی باڑی کرتے ہیں،وسائل کی کمی کی وجہ سے غربت بھی نقطہ عروج پر ہے ۔ مزدور پیشہ افراد کی اکثریت یہاں سکونت پزیر ہے ۔
سیال کی مجموعی آبادی 170 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔