سیامک اطلسی ایرنی ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار، صداکار، ہدائت کار اور مصنف ہیں۔ وہ ایران کے علاقے ارومیاہ میں 25 جون 1936 کو پیداہوئے۔ انھوں نے بہت سے ایرانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دادؤدمیر باقری صاحب کی ہدایتکاری میں بننے والا تاریخی شاہکار اور یادگار ڈراما مختار نامہ میں سیامک اطلسی نے یزید بن معاویہ کے فوج کے سپہ سالار کی حیثیعت سے کام کیاہے۔ تاریخی طور پر یزید نے مسلم بن عقبہ کی سرکردگی میں ایک لشکر اہل مدینہ و مکہ والوں کی سرکوبی کے لیے رونہ کیاتھا مسلم بن عقبہ نے مدینہ فتح کرکے وہاں ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں اور مکہ کی طرف جا رہاتھا کہ فرشتہ اجل نے اس کی روح قبض کرلی جس کے بعد حصین بن نمیر کو فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا۔ ابن نمیر نے بھی مکہ پر سنگباری اور آتش زنی کی جس کی وجہ سے کعبہ کو بھی نقصان پہنچا۔ بالآخر مختار ثقفی کے ساتھ ایک جنگ میں یہ حصین بن نمیر بھی اپنے انجام سے دوچار ہوا۔ مختار نامہ سیریل میں ان تمام واقعات کو نہائت خوبصورتی کے ساتھ فلمبند کیاگیاہے۔

سیامک اطلسی
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فارسی میں: عزت اطلسی‌فر)،  (انگریزی میں: Ezzat AtlasiFar ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 24 جون 1936ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ارومیہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 ستمبر 2021ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تہران   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایران   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار ،  اداکار ،  منظر نویس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

مختار نامہ (اردو ) دفتری تعارفی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mokhtarnameh.urdutube.net (Error: unknown archive URL)