پروفیسر سید احتشام حسین بھارت کے معروف سائنس دان، سائنسی مشیر، اردو کے شیدائی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی میں حیاتیات کے پروفیسر ہیں۔

سید احتشام حسنین
 

معلومات شخصیت
پیدائش 13 اپریل 1954ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گیا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن جرمن سائنس اکیڈمی آف سائنسز لیوپولڈینا   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مقام_تدریس IIT Delhi (2011 –
مادر علمی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر حیاتیات ،  محقق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت دہلی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم شری اعزاز برائے سائنس و انجینئری   (2006)
اوم پرکاش بھانس اعزاز (2004)
شانتی سوروپ بھٹناگر اعزاز برائے سائنس و ٹیکنالوجی (1995)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح حیات ترمیم

احتشام حسنین امریکا کی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں برسوں گزارنے کے بعد سنہ 1987ء میں واپس بھارت آئے۔ یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونالجی میں اسٹاف سائنٹسٹ کے طور پر ان کا تقرر ہوا۔ فروری سنہ 1999ء میں انھیں سینٹر برائے ڈی این اے فنگر پرنٹنگ اینڈ ڈائگناسٹکس کا ڈائرکٹر بنایا گیا۔ نیز سنہ 2005ء سے 2011ء تک وہ حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتویں شیخ الجامعہ بھی رہے۔ ستمبر سنہ 2016ء میں انھیں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی کا شیخ الجامعہ مقرر کیا گیا۔

اعزازات و خطابات ترمیم

پروفیسر احتشام حسنین حکومت آندھرا پردیش کی بایوٹیکنالوجی ایڈوائزری کمیٹی کے صدر اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی سے متعلقہ امور میں وزیر اعلی آندھرا پردیش کے مشیر ہیں۔ علاوہ ازیں، حکومت جھارکھنڈ، حکومت گجرات اور حکومت کیرالا کی بایوٹیکنالوجی ایڈوائزری کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔ احتشام حسین کی سائنسی خدمات پر انھیں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔