شانتی سوروپ بھٹناگر اعزاز برائے سائنس و ٹیکنالوجی

شانتی سوروپ بھٹناگر اعزاز برائے سائنس و ٹیکنالوجی (انگریزی: Shanti Swarup Bhatnagar Prize for Science and Technology) بھارت میں سائنس کے میدان میں دیا جانے والا ایک قومی اعزاز ہے جسے ہر سال کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) غیر معمولی تحقیق کے لیے دیتا ہے جو ابتدائی یا عملی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ یہ کسی بھی سائنسی شعبے سے متعلق ہو سکتی ہے، جیسے کہ حیاتیات، کیمیا، ماحولیاتی سائنس، انجینئری، ریاضی، طب اور طبعیات۔ یہ اعزاز غیر معمولی بھارتی کار ناموں کی تسلیم شدگی ہے (جو سی ایس آئی آر کی رائے میں اسی قدر اہمیت کے حامل ہیں)۔[1][2] یہ اعزاز سی ایس آئی آر کے بانی ڈائریکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر کے نام پر قائم کیا گیا ہے۔[3] اس کا اولین اعزاز 1958ء میں دیا گیا۔

اس عزاز کے حصول کنندوں کی قومی اور بین الاقوامی اہمیت ہے۔ کئی انعام یافتگان کو بین الاقوامی فیلو شپ بھی عطا کی جا چکی ہے۔[4]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "SHANTI SWARUP BHATNAGAR AWARD FOR GENOMICS AND MOLECULAR WORK IN PULSES"۔ ICRISAT۔ 27 ستمبر 2016۔ 27 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2021 
  2. "10 scientists nominated for Bhatnagar Awards"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 27 September 2000۔ 21 اپریل 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2010 
  3. "From the awarding body Council of Scientific and Industrial Research (CSIR)"۔ 10 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2008 
  4. हमें जाने