ویکیپیڈیا:محفوظ شدگی کی حکمت عملی

Gold padlock مکمل محفوظ
Pink padlock سانچہ محفوظ
Silver padlock نیم محفوظ
Blue padlock تخلیق محفوظ
Green padlock منتقلی محفوظ
Purple padlock اپلوڈ محفوظ
White padlock نظر ثانی محفوظ
Dark blue padlock توسیعی تصدیق شدہ محفوظ
Black padlock دفتر محفوظ
Turquoise padlock آبشاری محفوظ

ویکیپیڈیا کا عام قاعدہ ہے کہ یہاں تمام صارفین خواہ مندرج ہوں یا غیر مندرج، انہیں ترمیم کی مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے؛ یعنی ہر شخص ہر طرح کے مضامین لکھ یا اضافہ کر کے یا ان میں تصحیح و ترمیم کرکے تعاون کر سکتا ہے اور ویکیپیڈیا اس تعاون کی آزادانہ اجازت دیتا ہے۔ البتہ اگر کوئی صارف عام حکمت عملی یا آزادی کے اس اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے یا مضامین میں کوئی مخصوص نظریہ یا موقف تھوپنے کی کوشش کرتا ہے جس میں دوسروں کے نظریہ کی ترجمانی کی اجازت نہ دی جائے تو یہ عمل ترمیمی جنگ چھیڑنے کا باعث بنتا ہے۔

نیز بسا اوقات نئے صارفین کی جانب سے تخریبی ترامیم بھی سامنے آتی ہیں، اسی طرح بعض صارفین بھی عمداً ویکیپیڈیا میں لکھے گئے مضامین کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ گو کہ یہ تمام تخریبی ترامیم واپس پھیری جا سکتی ہیں تاہم اگر یہ تخریب کاری زیادہ اور مسلسل ہوتی رہے تو اس صورت مین متاثرہ صفحات کو محفوظ کرکے ان میں ترمیم کی پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور ان مضامین کو محفوظ کرنے، تبدیل کرنے یا رد کرنے کا اختیار صرف منتظمین کو ہوتا ہے۔

کسی صفحہ کو محفوظ کرنے کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب اس میں بار بار تخریب کاری ہو رہی ہو یا اس سے پہلے متعدد مرتبہ تخریب کاری ہو چکی ہو۔ البتہ ویکیپیڈیا کے کثیر الاستعمال سانچے اس اصول سے مستثنی ہیں، اس لیے کہ ان سانچوں میں دانستہ یا نادانستہ تخریب کاری بہر صورت اُن تمام صفحات میں تبدیلی اور نقص پیدا کر دیتی ہے جہاں یہ سانچے مستعمل ہیں۔

محفوظ شدگی کے وجوہات ترمیم

  • مسلسل تخریب کاری
  • شدید فاضل کاری
  • ترمیمی جنگ یا موضوع سے متعلق تنازع
  • منتقلی صفحہ میں تخریب کاری یا منتقلی صفحات کی جنگ
  • اہم صفحات اور کثیر الاستعمال سانچے اور فائلیں
  • صارف کی جانب سے اپنے صارف نام فضا میں موجود صفحہ یا صفحات کی محفوط شدگی کا مطالبہ (بار بار تخریب کاری ہونے کی صورت میں یا منتظمین کی صوابدید کے مطابق)
  • ایسا غلط یا توہین آمیز عنوان جس پر مضمون بنانے کی اجازت نہ ہو۔
  • پہلے سے حذف شدہ صفحات کی بار بار تخلیق

محفوظ شدگی کی اقسام ترمیم

  • عارضی محفوظ شدگی: اس کی کم سے مدت ایک گھنٹہ سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک رہتی ہے، مدت پوری ہونے بعد محفوظ کردہ صفحہ اپنے معمول کی حالت پر واپس آجائے گا۔
  • دائمی محفوظ شدگی: کسی مخصوص مدت کو متعین کیے بغیر دائمی اور مستقل طور پر محفوظ کرنا (تا آنکہ کوئی منتظم اس کو منسوخ کر دے)

محفوظ شدگی کی مدت، منتظمین کے تخمینہ اور صوابدید کے مطابق اور مضمون میں تخریب کاری کے اعتبار سے مقرر کی جاتی ہے؛ ہاں یہ بات یقینی ہے کہ دائمی محفوظ شدگی کا یہ عمل مخصوص حالتوں میں ویکیپیڈیا کی پالیسی کے مطابق ہوتا ہے۔

محفوظ شدگی کے معیار ترمیم

کسی صفحہ کو محفوظ کرنے کا عمل مضمون کے اعتبار سے یا اس کے ساتھ پیش آنے والی تخریب کاری کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ چنانچہ محفوظ شدگی کی دو قسمیں ہیں۔

  • جزوی محفوظ شدگی: اس میں غیر مندرج صارفین اور نئے صارفین کو صفحات میں ترمیم یا ان کی منتقلی یا ترمیم و منتقلی دونوں کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ اجازت کے دو درجے ہیں۔
  1. اجازت خود توثیق شدہ صارفین کے لیے۔ یہ محفوظ شدگی، ایک یا زائد دفعہ شدید تخریب کاری کرنے کی بنا پر ہوتی ہے۔
  2. اجازت برائے ویکی نویس۔ یہ محفوظ شدگی مکمل محفوظ شدگی کے متبادل کے طور پر عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ ویکی نویسوں کو بعض صفحات میں ترمیم کا اختیار حاصل رہے۔
  • مکمل محفوظ شدگی: میں صفحہ میں ترمیم اور منتقلی کی کسی صارف کو (بجز منتظمین) اجازت نہیں ہوتی۔ کسی صفحہ کی مکمل محفوظ شدگی کا فیصلہ ویکیپیڈیا کے منتظمین کی صوابدید پر ہوتا ہے۔

نام فضا کے سلسلے میں حفاظت ترمیم

تبادلہ خیال صفحات ترمیم

عمومی طور پر تبادلہ خیال محفوظ نہیں کیے جاتے۔ وقتی طور پر کسی مناسب وجہ جیسے تخریب کاری کی صورت میں نیم محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

تبادلہ خیال صارف ترمیم

صارفی تبادلہ خیال گاہے ہی محفوظ کیے جاتے ہیں۔ ہاں، تخریب کاری کی وجہ سے ایسے صفحات کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ایک صارف کی درخواست کافی نہیں ہے، لیکن اگر کوئی مناسب وجہ ہو، تو اس کا خیال کیا جاسکتا ہے۔

صارف صفحات ترمیم

صارف صفحات کو بنیادی طور پر آئی پی یا غیر توثیق شدہ صارف ترمیم/تخلیق نہیں کرسکتے۔ صارف صفحات اور ان کے ذیلی صفحات کو صارف کی درخواست پر کسی وجہ کو مد نظر رکھتے ہوئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ بنا کسی وجہ کے یا خود بہ خود محفوظ نہیں کرنا چاہیے۔

درخواست حفاظت ترمیم

اگر اردو ویکیپیڈیا کے کسی صفحہ کو محفوظ کرنا ہو تو یہاں اس کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم