سید باقر مہدی جرولی ضلع بہرائچ کے قصبہ جرول کے مشہور شیعہ عالم تھے۔1272 ھ مطابق 1856 میں آپ ولادت ضلع بہرائچ کے قصبہ جرول میں ہوئی تھی۔[3]

سید باقر مہدی جرولی
پیدائش1856ء مطابق 1272ھ[1]
شہر جرول بہرائچ، اتر پردیش، ہندوستان
وفات1895ء مطابق 1312 ھ [2]
وجہِ شہرتشیعہ عالم
مذہباہل تشیع

حالات ترمیم

سید باقر مہدی جرولی کے بارے میں مولانا حکیم عبد الحئی ندویؒ (سابق ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ ’’ نزھتہ الخواطر‘‘میں لکھتے ہیں سید صاحب فضیلت ،باقر مہدی بن ظفر مہدی بن حسن ذکی حسینی موسوی شیعی جرولی مشہورفضلا ء میں سے ایک ہیں۔قصبہ جرول میں پیدا ہوئے ۔جرول جیم کے فتحہ اور را ء کے سکون کے ساتھ بہرائچ کے متعلقہ گاؤں میں سے ایک ہے۔1272ھ سنہ پیدائش ہے۔اپنے والد اور سید علی محمد شیعی لکھنؤی اور سید کلب باقر جائسی حائری سے علم کی سمجھ حاصل کی۔انھیں سے اصول و کلام حاصل کیا اور منطق و حکمت علامہ عبد الحئی بن عبد الحلیم لکھنوی سے حاصل کیا اور فن ریاضی سید تفضل حسین فتح پوری سے سیکھا۔آپ انتہائی ذہن عمدہ معاشرت عالی مرتبہ کتابوں کے مطالعہ میں ہمیشہ مشغول رہنے والے اور ان کو یکجا کرنے کے دلداہ تھے۔آپ کی تصانیف میں ’’مجموعہ الخطب العربیہ‘‘ اور ’’المواعظ الباقر یہ ‘‘اور ایک رسالہ مردوں کی تجہیزو تدفین کے بارے ہے۔اور ایک رسالہ ’’عید کا چاند‘‘ اردو زبان میں بھی ہے۔آپ کی وفات قصبہ جرول بہرائچ میں1312 ھ میں ہوئی ۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. نزھتہ الخواطر جلد 3
  2. نزھتہ الخواطر جلد 3
  3. نزھتہ الخواطر جلد 3
  4. نزھتہ الخواطر جلد 3
  • نزھتہ الخواطر جلد 3
  • بہرائچ ایک تاریخی شہر