قاری سید بزرگ شاہ الازہری کا شمار پاکستان کے مایہ ناز قراء میں ہوتا ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤز میں خطیب تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ان کو تمغا حسن کارکردگی سے نوازا۔ ان اپنی حسنِ تلاوت کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے قران پاک کا کھوار زبان میں ترجمہ کیا ہے، آپ کی تلاوت قرآن کو ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے پوری دنیا میں نشر کیا گیا۔ وہ جامعہ الازہر، مصر سے فارغ التحصیل ہیں۔

سید بزرگ شاہ الازھری
ادیب
پیدائشی نامبزرگ شاہ
قلمی نامالازھری
تخلصبزرگ
ولادت1935ء
چترال پاکستان
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نظم
سرگرم دور1970
تعداد تصانیف04
تصنیف اولنمیژ
معروف تصانیفقرآن پاک کا کھوار ترجمہ
قاری سید بزرگ شاہ الازھری کی کتاب کا سرورق

قاری سید بزرگ شاہ الازھری چترال میں بولی جانے والی زبان کھوار زبان کے ممتاز شاعر ہیں اور قرآن پاک کا پہلی بار کھوار زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں خطیب ہیں۔ حکومت پاکستان نے علم و ادب اور خدمت قرآن کے اعتراف میں قاری سید بزرگ شاہ الازھری کو اعلی سول اعزاز پرایڈ آف پرفارمنس سے نوازا ہے، کھوار زبان میں نمیژ نامی کتاب لکھ چکے ہیں جو کھوار زبان میں نماز کے موضوع پر پہلی نثری کتاب ہے، قرآن بلا تجوید کے نام سے بھی آپ کی کتاب چھپ چکی ہے، قاری بزرگ شاہ نے الازھر یونیورسٹی مصر سے قرات کی تعلیم حاصل کی ہے۔