غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ سابق صدر آزاد کشمیر ہیں۔

سید علی احمد شاہ
صدور آزاد کشمیر
مدت منصب
30 مئی 1950 – 2 دسمبر 1951
سردار محمد ابراہیم خان
محمد یوسف شاہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1901ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میر پور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 21 مئی 1990ء (88–89 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ پرانے میرپور شہر کی مشہور بستی گوڑہ سیداں میں سید علی شاہ کے ہاں 1901ء میں پیدا ہوئے عظیم صوفی بزرگ پیرسید نیک عالم شاہ دربار عالیہ سنگھوٹ (میرپور ) کا بھی یہی گاﺅں تھا آپ کے والد گرامی مہاراجا پرتاب سنگھ کے اے ڈی سی تھے اور بسلسلہ ملازمت سری نگر میں رہائش پزیر تھے۔ اس لیے شاہ صاحب نے ابتدائی تعلیم مشن اسکول سری نگر سے حاصل کی اور 1920ءمیں اپنے آبائی شہر میرپور سے میٹرک کی 1923ءمیں فوج میں لیفٹیننٹ بھرتی ہو گئے۔ 20سالہ ملازمت کے بعد جب ریٹائر ہوئے زمانہ طالب علمی کے دوست ریئس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی دعوت پر کشمیریوں کی سواداعظم آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے۔

صدر آزاد کشمیر ترمیم

سید علی احمد شاہ 13مئی 1950ءتا 4ستمبر 1951ءآزادکشمیر کے صدر رہے اور اس دوران میں سرکاری محکموں میں امور دینیہ کا اضافہ کرکے آزادکشمیر کی اپنی الگ فوج قائم کرنے کے انقلابی اقدامات کیے اور فوجی خدمات کے اعتراف میں 12اکتوبر 1950ءمیں آپ کو کیپٹن جنرل کے اعزاز سے نوازاگیا۔

وفات ترمیم

غازی ملت طویل علالت کے بعد 21مارچ 1990ءکو خالق حقیقی سے جاملے۔[1]

حوالہ جات ترمیم