سید علی رضا نجفی
علامہ سید علی رضا نقوی النجفی اہل تشیع مسلک فرقہ اثناء عشریہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں۔ رئیس العلماء علامہ حافظ سید محمد سبطین نقوی رح کے فرزند، استاذالعلماء آیت اللہ سید محمد یار نجفی رح کے پوتے اور ان کی دستار علمی کے وارث ہیں، محسن ملت ابوذر زمان علامہ سید صفدر حسین نجفی رح کے بھانجے ہیں، علامہ حافظ سید محمد حسنین نقوی رح کے بھتیجے اور داماد ہیں۔
Allama Syed Ali Raza Naqvi علامہ سید علی رضا نقوی النجفی | |
---|---|
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: سید علی رضا نقوی |
ذاتی | |
پیدائش | 27 اگست 1973ء |
مذہب | اہل تشیع اثناعشری |
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: سید علی رضا نقوی |
مرتبہ | |
مقام | - علی پور، پاکستان |
دور | ء2022 |
پیشرو | مدرس، امام جمعہ، خطیب اہل بیتؑ |
نفاذ فرمان | اپنی مکتب فکر کے لیے خدمت سر انجام دے رہے ہیں |
منصب | عالم دین |
ویب سائٹ | http://www.jamiadarulhuda.com/ |
ابتدائی تعلیم
ترمیمآپ 7 شعبان 1393ھ بمطابق 27 اگست 1973ء کو قم المقدس ایران میں پیدا ہوئے، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے والد علام سے حاصل کی آپ نے گورنمنٹ ہائی اسکول وزیر آباد میں میٹرک کا امتحان دیا۔ آپ نے جامعہ عربیہ ممتاز المدارس جعفریہ میں اپنے والد، علام علامہ اختر عباس نظام آبادی اور علامہ محمد حسین جلوی سے کسب فیض کیا۔ والد علام کی علالت کے دوران اپنے چچا شہید علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی رح سے کسب فیض کیا۔
حوزوی تعلیم
ترمیماپنے والد علام کے وصال کے بعد آپ حوزہ علمیہ قم تشریف لے گئے وہاں تقریباً 7 سال تک پڑھتے رہے جہاں آپ نے رسائل، مکاسب اور کفایہ پڑھنے کے بعد بزرگ مراجع کرام سے درس خارج لیا۔
اساتذہ حوزہ علمیہ قم
ترمیمحوزہ علمیہ قم میں آپ نے درج ذیل علما کرام سے کسب فیض کیا۔
- آیت اللہ آقائے قدرت اللہ وجدانی
- آیت اللہ العظمی شیخ حسین وحید خراسانی
- آیت اللہ آقائے مصیبی
- آیت اللہ آقائے امینی
- آیت اللہ احمد فاطمی
- آیت اللہ سید اعلم الهدیٰ
- آیت اللہ آقائے نائینی ثانی
وطن واپسی
ترمیماس کے بعد واپس وطن شریف لے آئے اور کچھ عرصہ درسگاہ استاذالعلماء جامعہ دارالہدی علی پور میں مدرس رہے۔ تشنگی علم بجھانے کے لیے عازم حوزہ ہوئے اور باب العلم کی بارگاہ نجف اشرف تشریف لے گئے۔
اساتذہ کرام نجف اشرف
ترمیمنجف اشرف میں آپ نے ان بزرگ علما سے علم حاصل کیا۔
- آیت اللہ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی
- آیت اللہ آقائے ابوجاسم السعودی
اور دیگر بزرگ علما سے کسب فیض کیا۔
دوبارہ وطن واپسی
ترمیماس کے بعد 2003 میں ابلاغ دین کی خاطر دوبارہ وطن تشریف لے آئے اور جامعہ دارالہدی محمدیہ میں درس وتدريس کا سلسلہ جاری کیا.
2004ء تا 2006ء
ترمیممختصر عرصے کے لیے جامعہ ممتازالمدارس عربیہ وزیرآباد میں بطور مدرس رہے اس کے بعد سرائے عالمگیر جہلم میں ایک مدرسہ کے پرنسپل مامور کیے گئے۔
2006ء تا 2012ء
ترمیماس عرصے میں آپ جامعہ علمیہ دارالہدی میں بطور معلم و مدرس تدریس علوم محمد و آل محمد علیھم السلام میں مشغول خدمت دین رہے۔
2012ء تا 2015ء
ترمیم27 فروری 2012ء آپ کے عم مظلوم علامہ حافظ سید محمد ثقلین نقوی شہید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا اس کے بعد حالات کی پیچیدگی کے باعث آپ کو ایک دفعہ پھر منتقل ہونا پڑا اور آپ نے قصرِ عباسؑ جعفریہ سینٹر میں قریباً 4 سال خدمات دینیہ سر انجام دی جن میں مفاہیم القرآن، تاریخ اسلام، فلسفہ مھدویت، اسلام اور جغرافیہ اور توضیح بخاری کے دروس کا سلسلہ جاری رہا۔
اکتوبر 2015ء کو فخرِملت علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رح کی ھدایت اور علامہ سید حسین رضا نقوی کی پیشکش پر آپ جامعہ علیؑ ابنِ ابیطالبؑ G-8/4 اسلام آباد تشریف لائے اور یہاں بطور ناظم اعلیٰ اور خطیبِ جامعہ خدمات انجام دیتے رہے۔ حالات بہتر ہونے پر اپنے آبائی شہر علیؑ پور واپس چلے گئے اور 2017ء سے جامعہ دارالھدیٰ محمدیہ علی پور میں بطور مسئول برائے امور خارجہ سینئر مدرس، امام جماعت خدمات انجام دے رہے ہیں خداوند عالم موفق فرمائے آمین۔
بزرگان کی تائید
ترمیمآپ کے پاس مراجع کرام کے اجازہ جات بھی ہیں اور آپ آیت اللہ اسد اللہ بيات زنجانی اور آیت اللہ محمد علی شیرازی کے وکیل ہیں۔
خصوصیات
ترمیمآپ کو منطق معقولات اور اصول پر عبور حاصل ہے درس تدریس کے ساتھ شعبہ تبلیغ اپنایا۔ آپ نے سیرت چہاردہ معصومین ع کی طرف ملت کو متوجہ کیا، آپ کی سیرت معصومین ع تاریخ امام زادگان اور بالاخصوص امام زمانہ عج کے موضوع پر تحقیق ہے، آپ نے امام زمانہ عج کے موضوع پر 180 خطبہ دیا۔
زبان
ترمیمآپکو سرائیکی، فارسی، پنجابی اور اردو پر عبور حاصل ہے۔
تإلیف
ترمیمآپ امام زمانہ عج کے حوالے سے لکھی گئی کتاب شخصيات ماقبل الظهور الشريف کے ترجمہ میں مشغول ہیں۔
خدمات
ترمیمقوم نے آپ کو وکیل امام زمانہ عج کا خطاب دیا ہے۔ آپ نے اتحاد و وحدت کے لیے بھی کام کیا اور اتحاد بین المومنین (علماءوذاکرین) کمیٹی کے سربراہ ہیں۔
مضمون نگاران
ترمیم- سید محمد شبیرین نقوی
- سید محمد مرتضیٰ نقوی
بیرونی روابط
ترمیمhttps://www.jafariapress.com http://ur.miu.ac.irآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ur.miu.ac.ir (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- .علما امامیہ
- .علما اہل تشیع
- .المصطفی یونیورسٹی
- .حوزہ علمیہ قم المقدس
- .حوزہ علمیہ نجف اشرف