سید محمد حسین شاہ

سید محمد حسین بن سید محمد ناصر ترمذی

سید حسین المعروف سید محمد حسین شاہ ترمزی سے ہیں اور القاب قطب العالم شیخ المشائخ ہے، اپ خدا تعالی کے نیک بندوں میں شمار تھے جو توحید صفات وہ کمالات کی جام ترین شخص تھے اور اپ کے متعلق مورخین لکھتے ہیں کہ دانشمند فلسفی صوفی ہے اور اپ کے کردار عمل میں سنجیدگی اخلاص و الہدیہ تقوی پرہیزگاری عجز و انکسار میں مصروف عمل تھے اپ کی زندگی مختلف علوم حاصل کرنے اور انھیں پھیلانے اور اس لائن تربیت میں گذری ہے [1]۔[2]

سید محمد حسین شاہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1869ء (عمر 154–155 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
مؤثر سید محمد مدنی، محمد مخدوم شاہ

ولادت

محمد حسین شاہ کی پیدائش 1869ء آلو مہار ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ان کے والد سید محمد امین شاہ تھے جن کی عمر وقت ولادت 50 سال اور دادا شمس الہند کی عمر 100 سال تھی۔

تعلیم و تربیت

اس وقت کے بہترین علما سے قرآن حدیث فارسی فقہ اور تفسیر کا علم حاصل کیا اور دنیاوی تعلیم میں سے حصہ وافر حاصل کیا۔ شاعری میں سالک تخلص رکھتے تھے۔

مجسٹریٹ درجہ اول

سیالکوٹ کے حاکم اعلیٰ نے انھیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے رکھے تھے آپ نے آلو مہار میں ایک عدالت بنا رکھی تھی ہمیشہ صحیح فیصلہ فرما کر فریقین میں تصفیہ کرایا کبھی کسی کو جرمانہ یا قید کی سزا نہ دی۔ [3]

وفات

سید محمد حسین شاہ کی وفات 11 جمادی الاول 1351ھ بمطابق 13 ستمبر 1932 بروز سوموارہوئی آلو مہار میں اپنے دادا اور والد کے مزار کے ساتھ دفن ہوئے۔[4]

اولاد

آپ کے بڑے صاحبزادے سید فیض الحسن شاہ آپ کے وصال کے بعد مسند نشین ہوئے۔آپ اپنے اسلاف کی خاندانی وجاہت اور شجاعت کے امین تھے دوسرے صاحبزادے پیر سید ممتاز الحسن شاہ مغلوب الحال درویش اور مستجاب الدعا تھے۔آپ کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات پوری ہوتی۔ہمیشہ نقشبندی ٹوپی سر پر رکھتے تھے۔

حوالہ جات

  1. تاریخ حقائق النساب صفحہ 25 مورخ مولوی سید محمد رفیع کمہیڑہ
  2. https://www.thelibrarypk.com/tazkira-mashaikh-e-allo-mahar-sharif/}}
  3. https://www.thelibrarypk.com/tazkira-mashaikh-e-allo-mahar-sharif/}}
  4. تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددی، صفحہ: 489، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ