سیلاب ایران 2019ء
ایران کے شمالی صوبوں کے کچھ شہروں میں مارچ اور اپریل 2019 کی بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی اور شدید بارشوں کے باعث دو ہی دن میں 31 شہر سیلاب کی زد میں آگئے۔خطرناک حد تک متاثر ہونے والے صوبوں میں گلستان، فارس، خوزستان اور لرستان سمیت کئی دیگر علاقے شامل ہیں۔ اپریل کی 3 تاریخ تک ملک بھر سے 62 افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاعات تھیں۔[2]
صوبہ گلستان میں 21 مارچ 2019ء کو سیلاب کا منظر | |
تاریخ | 19 مارچ 2019 – تا حال |
---|---|
اموات | 62 ہلاکتیں، 478 زخمی[1] |
نقصانات | اعلان ہوا باقی |
متاثرہ علاقے | صوبہ فارس صوبہ گلستان صوبہ مازندران تہران صوبہ لرستان |
بین الاقوامی ریڈ کراس اور ہلال احمر کی تنظیموں نے ایران کی ہلال احمر تنظیم کے ساتھ مل کر 11،000 افراد پر مشتمل عملے کے ذریعے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Iran calls emergency in flood-threatened southwest province"۔ Reuters
- ↑ "Iran puts death toll from flooding at 62"۔ ABC News۔ 3 اپریل 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اپریل 2019