سیلوپی
سیلوپی (Silopi) ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ علاقہ کے صوبہ شرناق میں ایک ضلع ہے جو عراق کی سرحد سے قریب ہے۔ ترکی اور عراق کے درمیان صرف اہم گزرگاہ خابور سرحدی دروازہ سیلوپی میں واقع ہے۔ سرحد کر دونوں اطراف ٹرکوں کی درجنوں کلومیٹر طویل قطار جو کسٹم اور سیکورٹی کلیئرنس کے لیے انتظار کر رہے ہوتے ہیں یہاں ایک عام سے بات ہے۔ دریاَئے خابور جو سرحدی دروازے کا ہم نام ہے ضلع میں سے گزرتا ہے اور یہیں ہر دجلہ میں شامل ہوتا ہے۔
ملک | ترکیہ |
---|---|
صوبہ | شرناق |
حکومت | |
• میئر | امینہ اسمر (امن اور جمہوریت پارٹی) |
• قائم مقام | بنیامین يلدز |
رقبہ[1] | |
• ضلع | 730.29 کلومیٹر2 (281.97 میل مربع) |
آبادی (2012)[2] | |
• شہری | 84,157 |
• ضلع | 114,754 |
• ضلع کثافت | 160/کلومیٹر2 (410/میل مربع) |
ڈاک رمز | 73400 |
ویب سائٹ | www.silopi.bel.tr |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Area of regions (including lakes), km²"۔ Regional Statistics Database۔ Turkish Statistical Institute۔ 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-05
- ↑ "Population of province/district centers and towns/villages by districts - 2012"۔ Address Based Population Registration System (ABPRS) Database۔ Turkish Statistical Institute۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-27