اسٹیفن
(سینٹ اسٹیفن سے رجوع مکرر)
اسٹیفن (انگریزی: Stephen ؛تلفظ: /ˈstiːvən/ ؛یونانی: Στέφανος) مسیحیت کے پہلے شہید تھے۔ ان کو شہید اولٰی بھی کہا جاتا ہے۔ رسولوں کے اعمال کے مطابق آپ یروشلم میں واقع ایک گرجا گھر کے شماس تھے جنہون نے اپنی تعلیمات کی وجہ سے مختلف یہودی عبادت گاہوں کے اراکین سے دشمنی مول لی۔ ان کی تقاریر سے پریشان صاحب اقتدار یہودیوں نے ان کو کلمۂ کفر کے الزام میں عدالت طلب کر لیا اور فیصلہ سزائے موت کا سنایا اور سزا یہود عوام کے ذمے سونپ دی۔ یہودیوں نے پہلے ان کو رسیوں سے باندھ کر یروشلیم کی گلیوں میں گھسیٹا پھر ایک درخت سے باندھ کر پتھر مار کر سنگسار کر دیا۔ ان کی شہادت کا تصدیق کنندہ پولس رسول ہے۔
اسٹیفن | |
---|---|
(قدیم یونانی میں: Στέφανος) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1ء [1] یونان |
وفات | سنہ 36ء (34–35 سال)[1] یروشلم |
وجہ وفات | سنگسار |
طرز وفات | سزائے موت |
شہریت | یہودیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | شماس [2]، متاثر ، مقتول |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118617826 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://onlinelibrary.wiley.com/doi/10.1002/9781444338386.wbeah05054/pdf