سینٹ میری کیمبرج ہائیر سیکنڈری اسکول، راولپنڈی

سینٹ میری کیمبرج ہائر سیکنڈری اسکول یا سینٹ میریز کیمبرج ہائر سیکنڈری اسکول اوراس پہلے سینٹ میریز کیمبرج ہائی اسکول، لڑکوں کا ایک نجی کیتھولک پرائمری اور سیکنڈری اسکول ہے، جو راولپنڈی، پاکستان میں مری روڈ پر واقع ہے۔

سینٹ میری کیمبرج ہائیر سیکنڈری اسکول، راولپنڈی
مقام
مری روڈ, راولپنڈی, پنجاب، پاکستان
معلومات
ویب سائٹ

تاریخ

ترمیم

سینٹ میری کیمبرج ہائیر سیکنڈری اسکول راولپنڈی کے قدیم ترین سکولوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک پرانی عمارت میں واقع ہے جو پہلے ہسپتال کے طور پر استعمال ہوتی تھی، جس کا نام ہولی فیملی ہسپتال ہے۔ ہسپتال 1950ء کی دہائی کے اوائل میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنی موجودہ عمارت میں منتقل ہوا اور عمارت کو اسکول کے حوالے کر دیا گیا۔ اسکول اسلام آباد-راولپنڈی کے رومن کیتھولک ڈائیسیز کی ملکیت اور انتظام ہے۔ یہ مقامی تعلیمی بورڈ کے طے شدہ نصاب کے مطابق اسلام میں مذہبی تعلیم فراہم کرتا ہے۔

مقام اور سہولیات

ترمیم

سینٹ میری کیمبرج ہائر سیکنڈری اسکول مری روڈ پر لیاقت باغ اور کمیٹی چوک کے درمیان واقع ہے۔ یہ شہر اور اسلام آباد سے کہیں بھی آسانی سے قابل رسائی ہے۔

سیکشن

ترمیم

اسکول کے اندرسیکشنوں کے نام یہ ہیں: تھیسن (پیلا)، اقبال (سبز)، جناح (نیلے)، لیاقت (سرخ)۔

تقریبات

ترمیم

10 مئی 2008ء کو، اسکول رن فار یونٹی پروگرام کا مقام تھا۔ اس میں 11-15 سال کی عمر کے طلبہ نے ڈرائنگ، مضمون نگاری، شاعری، گیت، پاورپوائنٹ اور ویڈیو بنانے کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ آرچ بشپ اڈولفو ٹیٹو یلانا، پاکستان کے رسولی نونسیو اور بشپ انتھونی لوبو نے شرکت کی۔ [1]

قابل ذکر سابق طلبہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Security fears make Run for Unity a short dash"۔ UCANews.com۔ May 22, 2008