شاٹ گن شادی
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (ستمبر 2017ء) |
شاٹ گن شادی یا شاٹگن شادی ایسی شادی کو کہتے ہیں جسے اس وجہ سے انجام دیا جاتا ہے تاکہ اس شرمندہ صورت حال سے بچا جا سکے جو قبل از شادی ہم بستری کی وجہ سے رونما ہو، جس میں ممکن ہے کہ غیرارادی حمل بھی ہو، جسے شرکاء نہیں چاہتے تھے۔ یہ محاورہ امریکی بول چال کی زبان سے ہے،[1] حالانکہ یہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جس کے پس پردہ مجوزہ دلہن کے باپ کا دھمکانا شامل ہوتا ہے (جیساکہ شاٹ گن چلانے کی دھمکی) تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ وہ آدمی جس نے اسے حاملہ کیا شادی کے بندھن میں شامل ہوتا ہے۔
موت سے بچنے کے ارادے سے شادی کرنے کا تصور ہزاروں سال پرانا ہے۔ کتاب استثنا نے قبل از شادی ہم بستری سے متعلق قانون بیان کرتی ہے کہ اگر کوئی آدمی کسی ایسی کنواری کے ساتھ زنا بالجبر انجام دیتا ہے جس سے اس کی شادی کے لیے سگائی نہیں ہوئی ہے اور اس عمل میں وہ ملوث پکڑا جاتا ہے، تو اس آدمی کو مہر (50 شیقل) ادا کرنا چاہیے اور اس عورت کو اپنی بیوی کے طور پر اپنانا پڑے گا اور کبھی طلاق نہیں دینا چاہیے، ورنہ اسے سنگسار کر کے مار دینے کا خطرہ رہے گا۔[2]
زبردستی یا پُرتشدد زبردستی کا استعمال کر کے شادی کروانا ریاستہائے متحدہ امریکا میں آج کے دور میں عام نہیں ہے، حالانکہ کئی حکایات اور لوک گیتوں سے پتہ چلتا ہے اٹھارویں اور انیسویں صدیوں صدیوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے۔[حوالہ درکار] اکثر جواں سال جوڑے شاٹ گن شادیاں واضح باہری حوصلہ افزائی کے بغیر شادی انجام دیتے اور کچھ مذہبی تعلیمات یہ اسے اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں کہ اس صورت حال شادی ہی انجام پائے۔
اس طرح کی شادی کے پس پردہ ایک مقصد تو یہ ہوتا ہے کہ حمل کے ٹھہرنے کے ذمے دار آدمی کو اس کے کیے ندامت کا احساس دلایا جائے؛ دوسرا مقصد یہ ہوتا ہے کہ شکم مادر بنے بچے کی پرورش دونوں ماں باپ کریں۔ کچھ معاملات میں امریکا کے شروعاتی سالوں میں اور مشرق وسطٰی میں ایک اہم مقصد سماجی عزت کو ماں کے لیے بحال کرنا ہے۔[حوالہ درکار] یہ رواج ایک طرح سقم ہے جس سے جائز طریقے سے ناجائز اولاد سے بچتے ہیں یا اگر شادی کافی جلدی انجام پاتی ہے، تو یہ چھپایا جا سکتا ہے کہ اقرار حمل کبھی شادی سے پہلے ہوا ہے۔ کچھ سماجوں میں یہ برادری میں بدنامی کی وجہ ہے کہ حمل شادی کے بندھن سے ہٹ کر ہو۔ یہ وسیع پیمانے پر ہو سکتی ہے، جبر و زیادتی کے طریقے (جو نامناسب اثراندازی کے قانونی دفاع میں ہوں) انتقامًا امکانی خسر استعمال کرتا ہے، جو ایک طرح سے اکثر اس کے "حق" اور ضرورت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، چاہے ایسا کرنا خلاف روایت ہی کیوں نہ ہو اور امکانی باپ سن شعور کا ہی کیوں نہ ہو۔[حوالہ درکار]
ایسے مواقع اب بہت کم ہو گئے ہیں (کم از کم مغربی دنیا میں) کیوں کہ ماورائے شادی پیدائشوں سے جُڑی بدنامی گھٹ چکی ہے اور ایسی پیدائشوں میں اضافہ ہوا ہے۔ [حوالہ درکار] مؤثر ضبط حمل اور اسقاظ حمل کی قانونی اجازت بھی کم تر غیر منصوبہ بند حمل کی وجہ بنے ہیں۔ اس کے باوجود جب بھی کوئی شادی انجام پاتی ہے جب دلہن حاملہ ہو، چاہے اس کے پیچھے کوئی خاندان یا سماجی دباؤ بالکل بھی نہ ہو، اسے کبھی کبھی "شاٹ گن شادی" کا نام دیا جاتا ہے۔
مشرقی ایشیا میں
ترمیم- جاپان میں کٹھ بولی اصطلاح دیکی جٹا کے کون (出来ちゃった結婚 ) یا مختصرًا دیکی کون (デキコン ) 1990ء کے دہے سے رائج ہوئی۔ اس کا لفظی ترجمہ "ارے-ہم نے-شادی جیسا- کیا،" ہے، جس سے مراد ایک غیرارادی حمل ہے۔ قابلِ مشاہیر جنھوں نے اس طرح کی شادیاں کی ہیں نامی آمورو، یوکو کوروکی، ہیتومی فورویا، آمی سوزوکی، کاؤری آئڈا، نوزومی تسوجی، انا تسوچیا، میئیسا کوروکی، لیہا ڈیزون، میلوڈی مییوکی ایشی کاوا اور ریسا ناکا۔[3][4] جاپان کی وزارت صحت، مزدوری اور بہبودگی کے مطابق جاپان کی سبھی دلہنوں میں ایک چوتھائی شادی کے وقت حاملہ رہتی ہیں،[5] اور حمل ہی شادی کرنے کے لیے سب سے بڑا متحرک ہوتا ہے۔[6] غیر منصوبہ بند حمل اس لیے بہت عام ہے کیوں کہ دہنی مانع حمل ادویات کا عورتیں کم ہی استعمال کرتی ہیں۔[7] دیکی جٹا کے کون جیسے محاوروں کی مقبولیت جابان کی شادی کی صنعت کو کئی اور نفاست پسند محاورہ ایجاد کرنے پر آمادہ کیا جن میں سازُو کاری کون (授かり婚 ، مبارک شادی) بھی شامل ہے۔[8]
- چین میں رائج اصطلاح 奉子成婚 (پینین: فینگزچین گھُون; یعنی: "شادی شدہ بہ سبب اولاد") کا مطلب یہ ہے زوجین نے اس لیے شادی کی ہے کیوں کہ وضع حمل شادی کے باہر ظاہر ہوا ہے۔ یہ ماضی کے محاورے 奉旨成婚 کی بگڑی شکل ہے جس کا تلفظ فینگ ژی چین گھون ہے اور اس سے مراد ایک ایشی شادی ہے جسے شاہی فرمان نے منظوری دی ہے۔ یہ چین کی جوان نسل میں بے حد عام ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم اسی نسل میں اس رواج پر اعتراضات اور تنقید بھی پائی جاتی ہے۔[9][10]
- کوریا میں کٹھ بولی اصطلاح 속도위반 "سوک ڈو وے بان" عام ہے۔ اس کے لفظی معنے "حد سے آگے کی رفتار پر گاڑی چلانا" ہیں۔ یہ ایسی صورت حال کو بیان کرتا ہے جس میں شادی سے قبل حمل پایا جاتا ہے۔
- ویتنام میں ویتنامی زبان کی اصطلاح "Bác sĩ bảo cưới" عام ہے۔ اس کے لفظی معنے "چوں کہ ڈاکٹر نے کہا اس وجہ سے " ہیں۔ اس اصطلاح کا اطلاق بھی اسی قبل از شادی حمل کے وقوع پزیر ہونے کے لیے ہے، اگر چہ کہ یہ کہاوت مزاحیہ انداز میں کہی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- جبری شادی
- لاٹھی کی شادی
- قبل از شادی ہم بستری
- اوکلاہوما!، ایک ناٹک جس کے ایک کردار علی حاکم کو دو مختلف موقعوں پر شادی کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
- سہولت کی شادی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "the definition of shotgun wedding"۔ Dictionary.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2016
- ↑ کتاب استثنا 22:28-29
- ↑ Haruna Kashiwase, "Shotgun Weddings a Sign of the Times in Japan," Population Today, July 2002, prb.org آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ prb.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ "Japan embraces shotgun weddings". Telegraph. جون 22, 2009. ماخود جولائی 25, 2010.
- ↑ Philip Brasor (8 جنوری 2012)۔ "Oops! Pregnant celebs dancing down the aisle"۔ The Japan Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2016
- ↑ The Fourteenth Japanese National Fertility Survey in 2010 National Institute of Population and Social Security Research (اکتوبر 2011)۔ "Marriage Process and Fertility of Japanese Married Couples" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2016
- ↑ Bootie Cosgrove-Mather (20 اگست 2004)۔ "Japanese Women Shun the Pill"۔ CBS News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2016
- ↑ Julian Ryall (22 جون 2009)۔ "Japan embraces shotgun weddings"۔ The Telegraph۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2016
- ↑ 奉子成婚成常現象 "大肚新娘"挑戰傳統貞操[مردہ ربط] Married by the child became a norm, "Pregnant brides" are challenging the traditional chastity.
- ↑ “奉子成婚”挑战传统道德底线 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sdenews.com (Error: unknown archive URL) "Married by the Child" challenging traditional marital limits.
== بیرونی روابط ==*