شاہد کبیر ( 1 مئی 1932ء ناگپور - 11 مئی 2001ء ) مہاراشتڑ ، بھارت کا ایک مصنف اور اردو زبان کا شاعر تھا۔ 1952ء سے شاعری، مختصر کہانیاں اور مضامین لکھتا تھا۔ وہ ایک فعال مصنف تھا اور اپنی غزلوں کی وجہ سے زیادہ مقبولیت رکھتا تھا۔[1]

شاہد کبیر
Poet Shahid Kabir
مقامی نامشاہد کبیر محمّد اسرائیل
پیدائشShahid Kabir Mohammad Israil
1 مئی 1932(1932-05-01)
ناگپور، مہاراشٹر
وفات11 مئی 2001(2001-50-11) (عمر  69 سال)
پیشہpoet, writer
زباناردو، ہندی زبان
قومیتIndian
تعلیمBachelor of Arts
اصنافغزل، Geet، ناول
نمایاں کام
  • Kachchi Deewaren (1958)
  • Charon Aour (Urdu-1968)
  • Mitti Ka Makan (Urdu-1979)
  • Pehchaan (Urdu – 1999)
  • Pehchaan (Devnagri-2002)
سالہائے فعالیت1952–2001
شریک حیاتAkhtar Kabir (1960–2001)، his death
اولاد
  • Seema Rehman (daughter)
  • Khalid Kabir (son)
  • Sajid Kabir (son)
  • Faraz Kabir (son)
  • Almas Javed (daughter)
  • Sameer Kabeer (son)
  • Shiraza Haque (daughter)

دستخط

اس کے اہم کاموں میں " کچی دیواریں" (1958ء ، ناول) "چاروں اور "(1968ء ، غزلوں کا مجموعہ ) اور "پہچان" ( 1999ء ، غزلوں کا مجموعہ ) شامل ہیں۔ اسے مہارشتڑا اسٹیٹ اکیڈیمی کی طرف سے ایوارڈ ملا تھا۔ اس کی غزلیں متعدد بھارتی گلوکاروں نے گائیں جن میں جگجیت سنگھ، چترا سنگھ، ہری ہرن، چندن داس ، منی بیگم اور صابری برادران شامل ہیں۔ کبیر 1 مئی 1932ء میں شہر ناگپور مہاراشتڑا میں پیدا ہوا۔ اس کے والدین محمد اسرائیل اور خیر النساء تھے۔ اس نے اپنیاسکول کی تعلیم انجمن ہائیاسکول سے حاصل کی۔ اس نے اپنی بیچلر آف آرٹس جونیئر کالج ناگپور سے اردو میں مکمل کی جو اس کے مضامین میں سے ایک تھا۔ اس نے 1960ء میں اختر کبیر سے شادی کی اور اس کی تین بیٹیاں ، سیما، الماس اور شیراز جب کہ چار بیٹے خالد، ساجد، فراز اور سمیر تھے۔ اس کا بیٹا سمیر کبیر بھی ایک شاعر ہے۔ اس نے 1950ء میں دہلی میں مرکزی حکومت کے فوڈ اور مارکیٹنگ شعبہ میں کام کرنا شروع کیا جہاں اس کی واقفیت دوسرے شعرا علی سردار جعفری، زبیر رضوی اور نریش کمار شاد سے ہوئی۔ اس کو ان شاعروں کے کام نے بہت متاثر کیا اور اس نے نظمیں لکھنا شروع کر دیں۔ بعد میں وہ ناگپور منتقل ہو گیا۔ اور اپنی شاعری میں سب سے پہلے موسیقی پر مبنی ایک غزل "پھولوں کی برسات " لکھی جسے قوالی کے انداز میں حنیف اگروال نے گایا۔ اس کے بعد اس کی غزلیں تقریباً سارے معروف گلوکاروں نے گائی جیسے ہری ہرن، جگجیت سنگھ، چترا سنگھ، لتا منگیشکر، پنکج ادھاس، ادت نارائن اور راحت فتح علی خان مشہور گلوکار شامل ہیں۔ اس کی لکھی ایک غزل " اس کی گلی میں پھر مجھے ایک بار لے چلو " بہت مشہور ہوئی اور متعدد گلوکاروں نے اسے کئی بار گایا جن میں رئیس خان، منی بیگم ، چندن داس ، سلمان علوی اور صابری براداران شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Naqvi، Nita Awatramani۔ "Shahid Kabir: Biography"۔ Urdu Poetry Archive۔ مورخہ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-30