شاہ انس نورانی صدیقی ورلڈ اسلامک مشن کے چیئرمین اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما ہیں۔ وہ جمعیت علما پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔

فائل:Anas Noorani.jpg
شاہ انس نورانی صدیقی

جانشینی

ترمیم

شاہ احمد نوانی صدیقی کی اچانگ وفات کے بعد انھوں نے نمازِ جنازہ کی امامت کی بعد ازاں ورلڈ اسلامک مشن اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ جمعیت علما پاکستان اہلسنت کے بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے، ایک قلیل سے عرصے کے انھوں نے خود کو صرف ورلڈ اسلامک مشن کے لیے وقف کر دیا۔ شاہ احمد نوارنی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہونے کی وجہ سے تمام مکاتب فکر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ شاہ انس نورانی صدیقی کو اپنے والد مرحوم کی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔