شاہ پور دروٹہ (انگریزی:SHAHPUR DUROOTA)ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی تحصیل کروڑکا ایک آباد مقام ہے۔ شاہ پور دورٹہ کروڑ لعل عیسن کا اہم قصبہ ہے۔ یہ اپنے جلو میں طویل تاریخی سفر رکھتا ہے۔ اس کے قریب ہی دورٹہ واقع ہے۔ دورٹہ کی وجہ تسمیہ یوں بیان کی جاتی ہے کہ یہاں دو عدد رہٹ چلا کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے دورہٹا اور بعد ازاں دروٹہ مشہور ہوا۔ (سرائیکی زبان میں رہٹ کنویں کی چرخی کو کہتے ہیں) مغل بادشاہ ہمایوں کے عہد میں یہاں حضرت محی الدین المعروف قادر شیر کاظمی نے ڈیرہ غازیخان سے علیانی، دستی اور ٹھگیانی قبیلوں کے ہمراہ آ کر رہائش اختیار کی۔ انھوں نے یہاں آ کر بہت سے غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔ان کا خاندان یہیں آباد ہے اور وسیع رقبوں کا مالک ہے۔ حضرت سید قا در شیرشاہ رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے اس قصبہ کا نام شاہ پور رکھا گیا۔ ان کا مزار یہاں مرجع خلائق ہے۔1960ء میں اس کو یونین کونسل کا درجہ دیا گیا۔


SHAHPUR DUROOTA
قصبہ
شاہ پور دروٹہ
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
تحصیلتحصیل کروڑ
ضلعلیہ
بلندی232 میل (761 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ606

ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم