شرط وہ شے جوحقیقت شیئ میں داخل نہ ہولیکن اس کے بغیرشے موجودنہ ہو۔[1]

لغوی و اصطلاحی معنی

ترمیم

اس کے لغوی معنی علامت کے ہیں اور اصطلاحی طور پر جس پر کسی چیز کا وجود موقوف ہو جیسے نماز کے لیے وضو شرط تو ہے لیکن اس میں داخل نہیں۔اس کی جمع شرائط اور شروط ہے۔

اصول فقہ

ترمیم

یہ اصول فقہ کی ایک اصطلاح وہ امور جو کسی شے کی حقیقت سے خارج ہوں لیکن اس شے کا وجود انہی پر انحصار کرے جیسے نکاح کے لیے گواہان وغیرہ اگر شے اس کا حصہ بھی ہو تو رکن کہلاتا ہے[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. فتاوی رضویہ، ج10،ص 786
  2. قاموس الفقہ جلدچہارم، صفحہ 184،خالد سیف اللہ رحمانی، زمزم پبلشر کراچی2007ء