راما سوامی شریاس گوپال (پیدائش: 4 ستمبر 1993) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں کیرالہ کے لیے کھیلتا ہے۔[1] وہ ایک آل راؤنڈر ہے جو دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور لیگ بریک بولنگ کرتا ہے۔ انھوں نے 2011ء میں بھارت انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے 3ون ڈے کھیلے۔ [2] انھوں نے انڈر 13، انڈر 15، انڈر 16 اور انڈر 19 جیسی مختلف عمر کی سطحوں پر کرناٹک کی کپتانی کی تھی۔[3] انھیں ممبئی انڈینز نے 2014ء کی آئی پی ایل نیلامی میں خریدا تھا جہاں انھوں نے 4سیزن گزارے تھے۔ جنوری 2018ء میں انھیں راجستھان رائلز نے 2018ء آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا تھا۔ [4] 30 اپریل 2019ء کو انھوں نے 2019ء انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ہیٹ ٹرک لی جس میں ویرات کوہلی اے بی ڈی ویلیئرز اور مارکس اسٹوئنس کی وکٹیں شامل تھیں۔ [5] شریاس گوپال نے آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مختصر کھیل میں ہیٹ ٹرک حاصل کی۔ فروری 2022ء میں انھیں سن رائزرس حیدرآباد نے 2022ء انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی نیلامی میں خریدا تھا۔ [6]

شریاس گوپال
 

شخصی معلومات
پیدائش 4 ستمبر 1993ء (31 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی جین یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
کرناٹکا کرکٹ ٹیم
ممبئی انڈین (2014–2017)
راجستھار نائل (2018–)  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Shreyas Gopal - CricketArchive profile"۔ CricketArchive 
  2. "Under-19 ODI Matches played by Shreyas Gopal"۔ CricketArchive 
  3. "Rahul Dravid is my cricketing God, says Shreyas Gopal"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2014 
  4. "List of sold and unsold players"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  5. "Gopal hat-trick in washout, RCB eliminated"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2019 
  6. "IPL 2022 auction: The list of sold and unsold players"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2022