شمالی اتحاد (افغانستان)
شمالی اتحاد ایک اتحاد کا نام ہے جو اسلامی امارت افغانستان کو ختم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے تعاون سے بنایا گیا تھا جس کی سربراہی احمد شاہ مسعود اور عبدالرشید دوستم سمیت دیگر لوگ کر رہے تھے۔ ایک طرف شمالی اتحاد کے حق میں تاجکستان،ازبکستان،ترکمانستان،ترکی،روس،بھارت اور امریکا تھے جو چاہتے تھے کہ افغانستان سے طالبان کی حکومت ختم کیا جائے اور ان کو سرزمین افغانستان پر حکومت سے روکا جائے، جبکہ دوسری طرف طالبان اور القاعدہ تھے جو حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اور پاکستان نے بھی طالبان کی حمایت میں لاکھوں افراد افغانستان میں داخل کیے تاکہ اسلامی امارت کو بچائے۔ شمالی اتحاد اصل میں تاجکوں نے بنائی تھی، بعد میں مختلف زبان بولنے والے لوگوں کی کچھ تعداد نے اس اتحاد میں حصہ لیا، لیکن اس اتحاد نے زیادہ قوت اس لیے پکڑا تھا کیونکہ اس کے پیچھے بیشتر ممالک اپنا کردار نبھا رہے تھے۔
شمالی اتحاد | |
---|---|
افغان جنگ (1978-حال) اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک | |
شمالی اتحاد کا پرچم. | |
متحرک | ستمبر 1996 – دسمبر2001 |
رہنماہان | احمد شاہ مسعود عبدالرشید دوستم محمدآصف محسنی محمد محقق حاجی عبدالقادر |
کاروائیوں کے علاقے | افغانستان |
اتحادی | ایران ترکیہ تاجکستان روس ازبکستان بھارت[1] چین ریاستہائے متحدہ (بعد از ستمبر 11, 2001) ترکمانستان |
مخالفین | طالبان القاعدہ پاکستان |