امام ابو الطیب شمس الحق بن امیر علی بن مقصود علی بن مولانا غلام حیدر صدیقی عظیم آبادی عالم اسلام کے مشہور عالم، مجتہد و محدث تھے۔ وہ 1273ھ / 1857ء کو عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار سید نذیر حسین محدث دہلوی اور شیخ حسین بن محسن یمانی کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔ وہ اہل حدیث مسلک کے اکابر علما میں نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی تصانیف حدیث سے پورے عالم اسلام نے استفادہ کیا اور حدیث کا کوئی طالب علم ان کی خدمات سے مستغنی نہیں رہ سکتا۔ شمس الحق عظیم آبادی پہلے عالم ہیں جنھوں نے حدیث کی مشہور عام کتاب ’’ سنن دارقطنی ‘‘ کو پہلی مرتبہ تدوین نو اور اپنی شرح کے ساتھ شائع کیا۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’ غایۃ المقصود شرح سنن ابی دادو ‘‘، ’’ عون المعبود علی سنن ابی داود ‘‘، ’’ التعلیق المغنی شرح سنن الدارقطنی ‘‘، ’’ رفع الالتباس عن بعض الناس ‘‘، ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ وغی رہا شامل ہیں ۔ امام شمس الحق عظیم آبادی کے نامور شاگردوں میں علامہ شرف الحق محمد اشرف ڈیانوی، علامہ ابو القاسم سیف بنارسی، علامہ ابو سعید شرف الدین دہلوی، شیخ عبد الحفیظ الفاسی المراکشی، شیخ صالح بن ابراہیم بن رشید المحیمید، قاضی صالح بن عثمان نجدی، مولانا احمد اللہ محدث دہلوی وغیرہم شامل ہیں ۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پٹنہ کے اطراف میں واقع ایک بستی ڈیانواں میں گذرا اسی لیے انھیں ’’ محدث ڈیانوی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ ڈیانوی کی صفت نسبتی سے بھی معروف ہیں ۔ ان کا انتقال مارچ 1911ء / 1329ھ کو ڈیانواں میں ہوا۔ شیخ محمد عزیر شمس نے ’’ حیاۃ المحدث شمس الحق و اعمالہ ‘‘ اور ’’ مولانا شمس الحق عظیم آبادی حیات و خدمات ‘‘ کے عنوان سے ان کے حالات لکھے ہیں۔ جبکہ محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے اپنے کتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ خاص امام شمس الحق عظیم آبادی پر نکالا ہے ۔[2]

شمس الحق عظیم آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش 18 جولا‎ئی 1857ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عظیم آباد ،  پٹنہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 21 مارچ 1911ء (54 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک اہل حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


حوالہ جات

ترمیم