سلیم احمد پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو ادب کے استاد اور مصنف و نقاد ہیں ۔

شمیم احمد
پیدائش15 مارچ 1933(1933-03-15)ء
قصبہ کھیولی،ضلع بارہ بنکی، برطانوی ہندوستان
وفات20 جون 1993(1993-06-20)ء
کراچی، پاکستان
قلمی نامسید شمیم احمد
پیشہمعلم ، دانشور
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم اے (اردو)
مادر علمیکراچی یونیورسٹی
نمایاں کامتحریکِ پاکستان

دو جمع دو برابر پانچ( ٢+٢=٥)اردو تنقیدی مضامین

سوال یہ ہے

میری نظر میں

حالات زندگی

ترمیم

شمیم احمد 15 مارچ 1933 کوقصبہ کھیولی، ضلع بارہ بنکی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید شرافت علی تھا ۔[1] تین بہن بھائیوں میں یہ دوسرے نمبر پر تھے۔ ان کے بڑے بھائی سلیم احمد پاکستان کے نامور شاعر اور مصنفوں میں جانے جاتے ہیں۔ شمیم احمد نے ابتدائی تعلیم اور میٹرک اپنے ہی شہر سے کیا اور پھر میرٹھ کالج، میرٹھ میں داخل ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد یہ گھرانہ پاکستان منتقل ہوا،اور یہیں کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعدجامعہ کراچی سے اردو ادب میں ایم اے امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا ۔

کیرئیر کا آغاز

ترمیم

ایم اے اردو کرنے کے بعد شمیم احمد پہلے انجمن ترقیء اردو سے وابستہ ہوئے۔ اس کے بعد انھوں نے دس سال تک جامعہ بلوچستان میں اور پھر دس سال تک جامعہ کراچی میں اردو ادب کی تدریس کی۔ اور 1993 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ۔

تصانیف

ترمیم

پروفیسر شمیم احمد اپنے بھائی سلیم احمد کی طرح اردو ادب سے خاص لگاؤ رکھتے تھے۔ ان کی مطبوعہ کتب کی درج ذیل ہیں۔

  1. برش اور قلم [2]
  2. زاویہِ نظر
  3. سوال یہ ہے
  4. دو جمع دو برابر پانچ( ٢+٢=٥)اردو تنقیدی مضامین
  5. تحریکِ پاکستان
  6. میری نظر میں [3]

وفات

ترمیم

پروفیسر شمیم احمد 20 جون 1993ء کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 60 سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔

شمیم احمد کی شخصیت و فن پر تحقیقی مقالات

ترمیم

پروفیسر شمیم احمد کے فن اور شخصیت پر جامعہ بلوچستان اور جامعہ کراچی کے تقریباً سات طلبہ نے اپنے مقالے ایم اے اور ایم فل کے لیے پیش کیے ہیں ۔

سرخی کا متن

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم