شوڈاگو بابا جی
مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی ایک پاکستانی مذہبی اور روحانی رہنما تھے۔ ان کا تعلق جوڑ بونیر سے تھا۔ وہ پیر بابا کی اولاد میں سے تھے۔ ان کا انتقال 24 دسمبر 2021ء کو 109 سال کی عمر میں چارسدہ میں ہوا۔انھوں نے 80 سال تک اسلام کی خدمت کی تھی۔ ان کے شاگرد پاکستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ افغانستان اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔[1]
شوڈاگو بابا جی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1910ء کی دہائی ضلع بونیر |
وفات | 24 دسمبر 2021 ضلع چارسدہ |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹ کھلاڑی ہاشم آملہ بھی ان کے عقیدت مند تھے۔ انھوں نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ چارسدہ کا دورہ اور شوڈاگو بابا جی سے ملاقات کی تھی۔[1]
وفات
ترمیمان کا انتقال 24 دسمبر 2021ء کو 109 سال کی عمر میں چارسدہ میں ہوا۔ انھیں شوڈاگو شیرپاؤ کے علاقے میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں سے شاگردوں، سیاسی جماعتوں کے قائدین، مقامی لوگوں اور حکومتی ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان, آفتاب شیرپاؤ اور دوسروں نے انتقال پر افسوس کا اظہار۔[2][3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب A. Correspondent (25 دسمبر، 2021)۔ "Noted spiritual leader dies in Charsadda"۔ DAWN.COM
- ↑ "وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پراظہارافسوس"۔ UrduPoint
- ↑ "محمود خان کا مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار"۔ Daily Pakistan۔ 26 دسمبر، 2021
- ↑ بشیر حسین آزادؔ (25 دسمبر، 2021)۔ "وزیراعلی محمود خان کی چارسدہ کے عظیم روحانی شخصیت مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار - Chitral Express"