شوکت مغل سرائیکی زبان کے معروف محقق،[1] لغت نگار[2] اور دانشور ہیں۔ شوکت مغل کی پچاس سے زیادہ کتابیں چھپ چکی ہیں۔ آپ ملتان میں پیدا ہوئے۔ ایجوکیشن یونی ورسٹی ملتان کیمپس میں اردو کے پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ آپ کا سرائیکی زبان[3] وادب پر بے مثال کام ہے۔ 2001 اور 1414 ہجری میں آپ کو آپ کی کتابوں ‘' کو تے کنڑوا“ اور ‘' ملتان دیاں واراں‘' پر اکیڈمی ادبیات پاکستان کی طرف سے خصوصی انعام دیا گیا ہے۔[4] پروفیسر شوکت مغل جنوبی پنجاب قومی کونسل کے چیئرمین بھی تھے،

حالات زندگیترميم

4 جون 1947ء کو ملتان کے علاقے پاک گیٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حسین بخش تھا۔ شوکت مغل نے میٹرک ملت ہائی سکول کچہری روڈ سے 1963ء میں کیا۔ 1965ء میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے ایف اے اور 1967ء میں اسی کالج سے گریجویشن کی۔

علوم اسلامیہ میں ایم اے کا امتحان 1969ء میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔ 1971ء میں ایم اے اردو کیا۔اس سے قبل 1968ء میں ہی وہ بی ایڈ کرنے کے بعد شعبہ تدریس سے منسلک ہوچکے تھے۔ 1975 تک انہوں نے سکول میں پڑھایا جس کے بعد لیکچرار کے طورپر ان کی کالج میں تقرری ہو گئی۔ 1975ء سے 2007ء تک وہ کالج میں اردو پڑھاتے رہے اور ساتھ ساتھ تحقیقی کام بھی جاری رکھا۔

شعروادب کے ساتھ وابستگی کالج کے زمانے سے ہی تھی۔ پروفیسرشوکت مغل کی مختلف موضوعات پر اردو اور سرائیکی میں 56 کتابیں شائع ہوئیں۔

تصانیفترميم

سرائیکی لغت ،سرائیکی لسانیات ،سرائیکی محاوروں اور ضرب المثل پر ان کی کتابیں خاص طورپر قابل ذکرہیں

  1. ’’ملتان کاسرسید،
  2. مرزا مسرت بیگ‘‘،’’
  3. قدیم اردو لغت اورسرائیکی زبان‘‘،’’
  4. سرائیکی قاعدہ‘‘،’’
  5. اردومیں سرائیکی زبان کے انمٹ نقوش‘‘،’’
  6. سرائیکی اکھان‘‘(تین جلدیں)،’’
  7. سرائیکی محاورے‘‘(دوجلدیں)،’’
  8. سرائیکی مصادر‘‘(ایک جلد)،’’
  9. سرائیکی زبان میں کنایہ اورقرینہ‘‘،’’
  10. قدیم سرائیکی اردولغت‘‘،’’
  11. شوکت اللغات‘‘اور’’
  12. اصلاحات پیشہ ورانہ‘‘
  13. دلی ڈھائی کوہ‘‘،’’
  14. ملتان توں پٹیالے تئیں‘‘ ’’
  15. الف بے بٹوہ‘‘ ، ’’
  16. کنائی’’، ’’
  17. افادات‘‘’
  18. پچھیرا‘‘
  19. آٹی ماٹی
  20. سرائیکی آوازوں کی کہانی
  21. شوکت اللغات
  22. تفہیم فرید
  • شوکت مغل کو ان کی متعدد کتب پر مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا

وفاتترميم

3 جون 2020ء کو وفات پاگئے ، [5]

حوالہ جاتترميم

  1. "2010ء دا سرائیکی ادب". 27 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2014. 
  2. Catalogue SUDOC
  3. Multān diyān̲ vārān̲ : Angrezī tarjume nāl (Book, 1994) [WorldCat.org]
  4. "آرکائیو کاپی". 31 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2014. 
  5. https://urdu.shafaqna.com/?lang=UR&cou=PK&id=2200151

بیرونی روابطترميم

کچھ سرائیکی لغت نگار[مردہ ربط]

اصطلاحات پيشه واران